وزیراعظم کی آج کوئٹہ آمد، جعفر ایکسپریس حملے بارے بریفنگ دی جائے گی
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
وزیراعظم کی آج کوئٹہ آمد، جعفر ایکسپریس حملے بارے بریفنگ دی جائے گی WhatsAppFacebookTwitter 0 13 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیراعظم شہباز شریف آج ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم امن و امان کی صورتحال پر اجلاس کی صدارت کریں گے، جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں کے حملے پر بریفنگ دی جائے گی، دہشتگردوں سے نمٹنے کے لئے اہم فیصلے بھی کئے جائیں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف سے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے رابطہ کیا، وزیراعلیٰ نے دہشت گرد حملے کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا، وزیراعظم نے شہدا کے خاندانوں سے اظہار افسوس کیا اور کہا پوری قوم اس بزدلانہ حملے اور معصوم جانوں کے ضیاع پر صدمے میں ہے۔
محمد شہبازشریف کا مزید کہنا تھا کہ اس قسم کے بزدلانہ حملے پاکستان کے امن کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے، درجنوں دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
نواز شریف اور شہباز شریف کا کھیئل داس سے ٹیلیفونک رابطہ، حملے کی مذمت
صدر مسلم لیگ نون نے کھیئل داس کوہستانی کے قافلے پر حملے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ واقعے میں ملوث عناصر کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔ کھیئل داس کوہستانی نے خیریت دریافت کرنے پر صدر مسلم لیگ نون کا شکریہ ادا کیا۔ اسلام ٹائمز۔ صدر مسلم لیگ نون محمد نواز شریف اور وزیر اعظم شہباز شریف کا کھیئل داس کوہستانی سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ صدر مسلم لیگ نون نے کھیئل داس کوہستانی کے قافلے پر حملے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ واقعے میں ملوث عناصر کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔ کھیئل داس کوہستانی نے خیریت دریافت کرنے پر صدر مسلم لیگ نون کا شکریہ ادا کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے بھی وزیر مملکت برائے مذہبی امور کھیئل داس کوہستانی کی خیریت دریافت کی، وزیراعظم نے کھیئل داس کوہستانی کے قافلے پر حملے کی شدید مذمت کی۔ شہباز شریف نے کھیئل داس کوہستانی کو واقعے کی مکمل تحقیقات کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ واقعے میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔