اسلحہ لائسنس کی ویری فکیشن کے حوالے سے محکمہ داخلہ کا بڑا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
قیصر کھوکھر: محکمہ داخلہ نے اسلحہ لائسنس کی ویری فکیشن کے حوالے سے نیا اقدام اٹھاتے ہوئے نادرا کو تمام اسلحہ لائسنسز کی آن لائن ویری فکیشن کے لیے کیو آر کوڈ جاری کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
کیو آر کوڈ کی مدد سے قانون نافذ کرنے والے ادارے ہر اسلحہ لائسنس کی تصدیق کر سکیں گے جس سے اسلحہ لائسنس کی درستگی اور اس کے استعمال میں شفافیت آئے گی۔
اس سلسلے میں سیکرٹری داخلہ کی زیرصدارت اہم اجلاس بھی منعقد ہوا جس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ نادرا تمام اسلحہ لائسنسز کو متعلقہ شخص کے شناختی کارڈ سے لنک کرے۔
ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین بھی ان لائن فراڈ کا نشانہ بن گئی
سیکرٹری داخلہ نے نادرا کو اسلحہ لائسنسز پر کیو آر کوڈ لگانے کے لیے ایک ہفتے کا وقت دے دیا ہے اور پنجاب کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو بھی اسلحہ لائسنس سے متعلقہ تمام آرڈرز پر کیو آر کوڈ دینے کی ہدایت کی ہے۔
سیکرٹری داخلہ پنجاب کا اس موقع پر کہنا تھا کہ سنگین جرائم میں ملوث افراد اسلحہ لائسنس کے لیے نااہل ہیں اور آرمز رولز میں ترامیم کر کے شہریوں کے لیے سہولت پیدا کی جا رہی ہے۔
جائیداد کی لالچ میں بیٹے نے ماں کو قتل، بھائی شدید زخمی
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: اسلحہ لائسنس کی کیو آر کوڈ کے لیے
پڑھیں:
شہر قائد میں رینجرز اورسی ٹی ڈی کی کارروائی، انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار
کراچی کے علاقے لیاری میں رینجرز اور محکمہ انسداد دہشتگردی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے انتہائی مطلوب دہشتگرد اختر کو گرفتار کرلیا۔ رینجرز ترجمان نے بتایا کہ اختر عرف اکو انتہائی مطلوب ملزم تھا، جس کے قبضے سے اسلحہ و بارود بھی برآمد کر لیا گیا، 2019 میں ملزم اپنے قریبی ساتھی فراز عرف گنج کے کہنے پر کالعدم تنظیم میں شامل ہوا تھا۔ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم اپنے ساتھی فراز کے ساتھ ملکر متعدد حساس مقامات کی ریکی کرنے اور ویڈیوز بنانے میں ملوث رہا ۔رینجرز ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزم کو بمعہ اسلحہ و ایمونیشن مزید قانونی کارروائی کے لیے سی ٹی ڈی پولیس کے حوالے کر دیا گیا ۔