جعفر ایکسپریس حملہ،قیامت کا منظر تھا ، ہرطرف افراتفری دیکھی، عینی شاہدین
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
کوئٹہ (آئی این پی ) جعفر ایکسپریس حملے کے عینی شاہدین نے آنکھوں دیکھا حال بیان کرتے ہوئے کہا کہ قیامت کا منظر دیکھا، ہرطرف افراتفری دیکھی۔
تفصیل کے مطابق جعفر ایکسپریس کے متاثرہ مسافرین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا دھماکا کے بعد کچھ معلوم نہیں کیا ہوا، مسلح افراد نے شناختی کارڈز چیک کئے، میں نے 2 زخمی افراد کو دیکھا۔مسافر نور محمد نے کہا کہ دھماکہ کے بعد شدید فائرنگ ہوئی اور پیدل وہاں سے نکلے۔
متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ کس نے ا دھماکہ کیا فائرنگ کی معلوم نہیں، گاڑی میں بیٹھے تھے کہ دھماکہ ہوا اور ہمیں کہا کہ باہرنکلو، دھماکے کے بعد 2 گھنٹے پیدل سفر کیا۔
یو اے ای کی پاکستانیوں کیلئے ویزا اجرا پر پابندی کی خبروں کی حقیقت سامنے آگئی، وزارت خارجہ کی تردید
مسافر محمد اشرف نے بتایا کہ آج قیامت کا منظر دیکھا،ہرطرف افراتفری دیکھی، خواتین اور بزرگوں کو کچھ نہیں کہا، 100 سے زائد مسلح افراد تھے۔مسافر نے مزید کہا کہ پنیر اسٹیشن پرپاک فوج نے ہماری خدمت کی، سب لوگ خوفزدہ تھے۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
میرپور ماتھیلو، کورائی برادری کے گھروں پر مسلح افراد کا حملہ، 2 خواتین سمیت 4 افراد قتل
میرپور ماتھیلو:خانپور مہر کے نواحی علاقے ہیکل پٹ میں مسلح افراد نے کورائی برادری کے گھروں پر حملہ کر کے چار افراد کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق مسلح افراد نے گلشیر کورائی، ان کے بھائی گل میر کورائی، بیوی شریفاں اور والدہ اختیاراں کورائی کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔
اطلاع کے باوجود پولیس موقع پر نہ پہنچ سکی، جس کے باعث لاشیں جائے وقوعہ پر پڑی رہیں۔
ذرائع کے مطابق، تھانہ مبارک پور اور تھانہ خانپور مہر پولیس کے درمیان حدود کے تنازعے کے باعث مقتولین کی نعشیں تاحال جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔
پولیس حکام نے واقعہ کو پرانی دشمنی کا شاخسانہ قرار دیا ہے۔