جعفر ایکسپریس حملہ، دہشت گرد بزدلانہ کارروائیوں سے ملک کا امن سبوتاژ نہیں کرسکتے، نواز شریف
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
لاہور(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر حملوں میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد، ایسی بزدلانہ کارروائیوں سے پاکستان کا امن سبوتاژ نہیں کرسکتے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر شدید رنج ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں پاکستان کے امن و امان کو سبوتاژ نہیں کر سکتیں۔
نواز شریف نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں شہدا کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں، اللہ تعالی ان کے درجات بلند کرے اور زخمیوں کو جلد صحت یابی عطا فرمائے۔
یو اے ای کی پاکستانیوں کیلئے ویزا اجرا پر پابندی کی خبروں کی حقیقت سامنے آگئی، وزارت خارجہ کی تردید
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: نواز شریف
پڑھیں:
بنوں پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام
ویب ڈیسک: پولیس نے بروقت کارروائی کر کے بنوں پولیس چوکی پر حملہ ناکام بنا دیا۔
سینٹرل پولیس آفس کے مطابق بنوں میں رات کو پولیس چوکی دھڑئے پل پر دہشت گردوں نے حملہ کیا، جن کی مجموعی تعداد 19 تھی۔
3 دہشتگردوں کو پولیس چوکی کی طرف بڑھتے دیکھا گیا، دہشت گرد پولیس چوکی کے کیمروں کو نشانہ بنا کر حملہ کرنا چاہتے تھے، دہشتگردوں نے مختلف اطراف سے چوکی پر فائرنگ کی۔
صوبہ بھر میں انفورسمنٹ سٹیشن قائم کرنے کا فیصلہ، وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت خصوصی اجلاس
سینٹرل پولیس آفس کا کہنا ہے کہ دہشت گرد 8 موٹر سائیکلوں پر آئے تھے، پولیس کی بروقت جوابی کارروائی کے نتیجے میں دہشت گرد فرار ہو گئے۔