عیدالفطر پر چھٹیاں کتنی ملیں گی؟
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
عید الفطر پر متحدہ عرب امارات ( یو اے ای) میں4 سے 5 چھٹیاں ہونے کا امکان ہے۔
عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق ماہر فلکیات کا کہنا ہے کہ چاند کی رویت کے حساب سے یو اے ای کے رہنے والوں کو عید الفطر پر 4 سے 5 چھٹیاں مل سکتی ہیں۔ ان چھٹیوں میں ہفتہ وار تعطیلات بھی شامل ہیں۔
متحدہ عرب امارات کی چاند دیکھنے والی کمیٹی کا اجلاس 29 رمضان المبارک یعنی 29 مارچ کو ہوگا۔ چاند نظر آنے کی صورت میں عید کی چھٹیاں 30 بروز اتوار سے یکم اپریل بروز منگل تک ہوں گی۔ ہفتہ وار تعطیل کو ملا کر کل چھٹیوں کی تعداد 4 ہوگی۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر عید کا چاند 29 مارچ کو نظر نہیں آیا تو رمضان کے 30 روزے ہوں گے۔ رواں سال متحدہ عرب امارات میں 30 رمضان کو بھی چھٹی دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس صورت میں عیدالفطر پر ملنے والی چھٹیوں کی مجموعی تعداد ہفتہ وار چھٹی کو ملا کر 5 ہوجائے گی۔
عید کی چھٹیوں کا با ضابطہ اعلان 29 مارچ کو رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کے بعد کیا جائے گا۔ دبئی ایسٹرونومی گروپ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ چاند دیکھنے کے عمل میں زیادہ سے زیادہ سے حصہ لیں۔ چاند نظر کی صورت میں مقامی انتظامیہ یا رویت ہلال کمیٹی کو آگاہ کریں۔ متحدہ عرب امارات میں عید کا چاند 30 مارچ کو نظر آنے کا امکان ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ عیدالفطر 31 مارچ کو ہوسکتی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: متحدہ عرب امارات مارچ کو
پڑھیں:
رجب المرجب کا چاند کب نظر آئے گا
اسلام آباد : محکمہ موسمیات کی رجب المرجب کے چاند کے حوالے سے بڑی پیش گوئی سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق رجب کی آمد آمد ہے اور پوری دنیا کے مسلمان یکم رجب المرجب کا بے تابی کے ساتھ انتظار کررہے ہیں۔اس کی ایک وجہ رمضان المبارک بھی ہے کیونکہ رجب کا چاند طلوع ہونے کے بعد رمضان المبارک کو صرف دو ماہ باقی رہ جاتے ہیں۔
رجب ہجری کیلنڈر کا ساتواں مہینہ ہے اور اسلام کے چار مقدس مہینوں میں سے ایک شمار ہوتا ہے۔محکمہ موسمیات نے سال 1447 ہجری کا ماہ رجب کا مہینہ 21 یا 22 دسمبر 2025 سے شروع ہونے کی پیش گوئی کردی۔تاہم چونکہ اسلامی مہینے چاند کی رویت پر مبنی ہوتے ہیں، لہٰذا تاریخیں مختلف ہوسکتی ہیں۔ماہ رجب کو رمضان کی روحانی تیاری کا مہینہ سمجھا جاتا ہے، یہ وقت ہے کہ مسلمان اپنے تعلقاتِ الہی کو مضبوط کریں، گناہوں سے توبہ کریں اور نیک اعمال میں اضافہ کریں۔رجب کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس کا مطلب ہے “کسی چیز کی مدد یا تقویت دینا” اور یہ لفظ “عزت اور احترام” کے مفہوم سے بھی جڑا ہوا ہے۔