نظرثانی شدہ گیس ٹیرف شیڈول کے مطابق نافذ کیا جائے: آئی ایم ایف
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) آئی ایم ایف نے کہا کہ گیس کے نظرثانی شدہ ٹیرف پر عمل کو شیڈول کے مطابق مکمل کیا جائے، گیس کی قیمتوں پر نظر ثانی یکم جولائی سے نافذ ہونا ہے۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل مذاکرات بھی کیے جائیں گے۔ جمعہ کو وزیر خزانہ سے آئی ایم ایف کے وفد کی ملاقات متوقع ہے جس میں اعلیٰ سطح پر حتمی بات چیت ہوگی،ذرائع کا کہنا تھا کہ پرچون فروش طبقہ سے ٹیکس کی وصولی کے لیے نئی سکیم متعارف کرائی جائے گی، کسی شعبہ کو ایمنسٹی نہ دینے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔ وزارت خزانہ ذرائع نے بھی مذاکرات کی پیشرفت کو مثبت قرار دیا ہے۔ جب بھی ریویو ہوتا ہے تو اس میں نئے اہداف کا تعین ہوتا ہے، ان کا کہنا تھا کہ معیشت کا کوئی ایسا بڑا شعبہ موجود نہیں ہے جس کے بارے میں پاکستان اور ائی ایم ایف کے نقطہ نظر میں بہت زیادہ تضاد ہو۔ خسارہ ، بڑی امپورٹس مسائل کا باعث بنتی ہیں، ان دونوں شعبوں میں پاکستان کی کارکردگی بہت ہی اچھی ہے۔ جتنا ریونیو شارٹ فال ہے اسے تو پٹرولریم لیوی میں ردوبدل سے پورا کیا جا سکتا ہے۔ حکومت کو انٹرسٹ ریٹ میں کمی کا بہت فائدہ ہوا ہے۔ پاکستان اس حوالے سے ہدف سے بہت اگے ہے اور سیاسی عالمی حالات بھی پاکستان کے حق میں ہیں، اس لیے ان کا کہنا تھا کہ پروگرام کا ریویو کامیاب ہو گا اور جلدی اس کی تصدیق بھی ہو جائے گی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ا ئی ایم ایف
پڑھیں:
شمالی وزیرستان میں دوسرے روز بھی کرفیو نافذ
—فائل فوٹوشمالی وزیرستان میں سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر دوسرے روز بھی کرفیو نافذ ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق شمالی وزیرستان میں صبح 6 سے شام 6 بجے تک کرفیو نافذ رہے گا۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کرفیو کے دوران میران شاہ تا دتہ خیل، رزمک، میر علی، بنوں مین شاہراہوں پر آمد و رفت معطل رہے گی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چوکی پر دہشتگردوں کی فائرنگ کا فوری اور مؤثر جواب دیا گیا۔
شہریوں کو کرفیو پر عمل درآمد اور متبادل راستے استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ضلعی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ کرفیو سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر نافذ کیا گیا ہے۔