تاریخ میں لکھا جائے گا بلوچستان میں نہتے لوگوں کا قتل عام ہوا، سرفراز بگٹی
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بلوچستان اسمبلی میں اپنے خطاب میں کہا ہے کہ دہشتگردوں کو نہیں چھوڑیں گے۔ بلوچ تاریخ دلیری اور مہمان نوازی سے بھری ہے۔ نہتے لوگوں پر حملہ کرنا کون سی تاریخ ہے۔ تشدد اور بندوق کے زور پر وہ اپنا نظریہ مسلط کرنا چاہتے ہیں۔ کیا ہم پانچ سو لوگوں کے قتل پر ان سے معافی مانگیں۔ جو ریاست کو توڑنے کی بات کرے گا‘ بندوق اٹھائے گا‘ ریاست اس کا قلع قمع کرے گی۔ تاریخ میں لکھا جائے گا بلوچستان میں نہتے لوگوں کا قتل عام کیا۔ جنگ کے بھی کوئی اصول ہوتے ہیں۔ ہمیں 18 ویں ترمیم میں مطالبے سے بھی زیادہ حقوق دیئے گئے۔ اراکین کو یاد دلاتا ہوں کہ ہم کسی سے بھی مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔ اس لڑائی کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ آئین نے ہمیں کون سا حق نہیں دیا؟۔ ریاست نے بار بار ماں کا کردار ادا کیا۔ کیوں حقیقت پر مبنی بات نہیں کی جاتی؟۔ میں اپنی ریاست کے ساتھ کھڑا ہوں اور کھڑا رہوں گا۔ بلوچ نوجوانوں کو ورغلایا جا رہا ہے۔ ہمیں نوجوانوں کے پاس جانا چاہئے۔ انہیں روزگار دینا ہو گا۔ بلوچستان اسمبلی اجلاس میں حالیہ دہشتگردی واقعہ کیخلاف قرارداد منظور کر لی گئی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
بلوچستان کے علاقے دکی میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، 5دہشت گرد ہلاک
بلوچستان کے علاقے دکی میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، 5دہشت گرد ہلاک ctd raids WhatsAppFacebookTwitter 0 19 April, 2025 سب نیوز
کوئٹہ(سب نیوز)بلوچستان میں سی ٹی ڈی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ترجمان کے مطابق کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)نے بلوچستان کے ضلع دکی کے علاقے ڈبر پہاڑ میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی، جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا، جن کی لاشیں اسپتال منتقل کی گئیں اور بعد ازاں ضروری کارروائی کے بعد انہیں کوئٹہ روانہ کر دیا گیا۔
دوسری جانب وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے دکی میں سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کارروائی میں حصہ لینے والے سی ٹی ڈی، ایف سی اور دیگر اداروں کے جوانوں کی بہادری کو سراہا۔وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف ریاستی ادارے پوری طرح متحرک ہیں اور بلوچستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی ہر سازش ناکام بنائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے حکومت ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔سرفراز بگٹی نے واضح کیا کہ دہشت گردوں کے سہولت کاروں کے خلاف بھی بلاتفریق کارروائی کی جائے گی اور امن دشمن عناصر کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ بلوچستان میں امن و ترقی کے سفر کو ہر قیمت پر جاری رکھا جائے گا۔