سیاسی جماعتوں کاصرف ایک پیج پر آنا مسئلے کا حل نہیں
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
لاہور:
گروپ ایڈیٹر ایکسپریس ایاز خان کا کہنا ہے کہ ایک آزاد اور خود مختار ملک میں ایک ایسی ٹرین جس میں 400 سے زیادہ مسافر ہوں اور اس کو یرغمال بنا لیا جائے، کڈنیپ کر لیا جائے، ہائی جیک کر لیا جائے، یہ کوئی چھوٹا واقعہ نہیں۔
ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ جب ہم کہتے ہیں کہ دشمن کر رہے ہیں، ہینڈلرز باہر سے کر رہے ہیں تو دشمن اور ہینڈلرز اس وقت کوئی کارروائی کرنے کی پوزیشن میں ہوتے ہیں جب آپ کمزور ہو جاتے ہیں۔
تجزیہ کار فیصل حسین نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کا صرف ایک پیج پر آنا مسئلے کا حل نہیں ہے، ان کا بااختیار ہونا وہ اصل مسئلے کا حل ہے، ایک پیج پر تو آجائیں گے، ماضی میں بھی کئی دفعہ آ چکے ہیں ان کے بیانات پڑھ لیں ایک پیج والے ہی بیانات ہیں۔
تجزیہ کار نوید حسین نے کہا کہ ان پولیٹیکل فورسز کو نہ بااختیاربنانے کی ضرورت ہے نہ ایک پیج پر آنا ان کا مسئلہ ہے، ان کا مسئلہ ان کی نااہلی ہے، یہ پولیٹیکل فورسز کا کام ہے، بلوچستان میں جو کچھ ہو رہا ہے ، بلوچستان میں جتنا بھی احساس محرومی وہاں پر ہے اس کا ازالہ کرنا کس کا کام تھا؟، اس کا ازالہ کرنا ہماری پولیٹیکل اشرافیہ کا کام تھا۔
تجزیہ کار عامر الیاس رانا نے کہا کہ جس قومی قیادت کی بات ہو رہی ہے اور فواد چوہدری کا نام لے رہے ہیں وہ اس وقت اپنے وزیراعظم عمران خان کو پارلیمنٹ کی نیشنل سیکیورٹی کمیٹی میں لانے کامیاب نہیں ہوسکے تھے کہ جب افغانستان سے دہشت گردوں کو لا کر بسانے کی پلاننگ ہو رہی تھی، جو بڑا ایشو آیا ہے عمران خان غائب تھے تو ہماری قومی قیادت کے حالات تو اس طرح کے ہیں۔
تجزیہ کار محمد الیاس نے کہا کہ قومی سیاسی قیادت نے پہلے کیا کیا ہے ، کبھی کچھ کیا ہے؟ جب یہ اقتدار میں آتے ہیں، پرائم منسٹرآتا ہے، یا پارٹی آتی ہے،ہمیں صوبہ بلوچستان کو نظر انداز کیا جاتا ہے نہ ہی وہاں صحت اور ایجوکیشن سمیت دیگر بنیادی سہولتیں دی جاتی ہیں نہ ہی کوئی ڈویلپمنٹ کے کام ہوتے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ایک پیج پر تجزیہ کار نے کہا کہ
پڑھیں:
کینالز کیخلاف سندھ میں تحریک انصاف اور دیگر جماعتوں کے دھرنے
کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اپریل 2025ء ) نئی کینالز کیخلاف سندھ میں تحریک انصاف اور دیگر جماعتوں نے دھرنے دے دیئے، اس دوران بعض مقامات پر ٹرینیں روکے جانے اور پہیہ جام ہڑتال کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق دریائے سندھ سے نئی نہریں نکالنے کے خلاف صوبہ سندھ میں پاکستان تحریک انصاف اور دیگر جماعتوں، تنظیموں کی جانب سے مختلف مقامات پر دھرنے دیئے گئے، صوبے کے کئی مقامات ہڑتال اور احتجاج کیا جارہا ہے، جن میں سے بعض مقامات پر ٹرینیں روکے جانے اور پہیہ جام ہڑتال کی بھی اطلاعات ہیں، سندھ میں پبلک ٹرانسپورٹ مکمل جام ہے کیوں صوبے کے چھوٹے بڑے شہروں میں درجنوں مقامات پر دھرنے دیئے جا رہے ہیں۔(جاری ہے)
بتایا گیا ہے کہ خیبر پور سندھ میں لقمان کے مقام پر مظاہرین نے ریلوے ٹریک بند کر کے ٹرین روک دی جہاں مظاہرین نہروں کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں، نہروں کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین کے باعث محراب پور سٹیشن پر شالیمار ایکسپریس کو روک لیا گیا، سکھر میں اس وقت دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے خلاف دھرنا دیا جا رہا ہے، نوشہرو فیروز سندھ کے مقام پر قومی شاہراھ کو دھرنا دے کر بند کر دیا گیا، کنڈیارو سندھ میں مکمل پہیہ جام شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جارہی ہے، اس دوران پٹرول پمپ بند کردیئے گئے، ہنگورجا کے مقام پر بھی قومی شاہراھ پر دھرنا دے دیا گیا۔