پیمرا میں اسلام آباد اور چاروں صوبوں سے 5 نئے ارکان کا تقرر
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
اسلام آباد:
صدر آصف زرداری نے وزارت اطلاعات و نشریات کے تحت پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کے نئے ارکان کا تقررکر دیا ہے۔
اسلام آباد اور چاروں صوبوں سے ایک ایک رکن کی تقرری چار سال کیلیے کی گئی ہے۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشنز کے مطابق صدر نے ڈاکٹر راشد ولی جنجوعہ کو اسلام آباد، عائشہ ایوب ودود کو بلوچستان، صباہت رفیق کو پنجاب، حیدر نقوی کو سندھ اور افتخار فردوس کو خیبر پختونخوا سے ممبر کے طور پر پیمرا میں تعینات کیا ہے۔
یہ تمام تقرریاں11مارچ 2025 سے نافذ العمل ہونگی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
قتل، اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار
راولپنڈی:ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے قتل اور اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار کر لیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت ملک جمال کے نام سے ہوئی، گرفتار ملزم ایبٹ آباد پولیس کو مطلوب تھا۔
ملزمان کو سعودی عرب سے گرفتار کر کے اسلام آباد ایئرپورٹ منتقل کر دیا گیا۔ ملزم کے خلاف قتل وار اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا۔
گرفتار ملزم تھانہ حویلیاں، ایبٹ آباد کو مطلوب تھا۔ گرفتار ملزم قتل کر کے بیرون ملک فرار ہوگیا تھا۔
ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزم کی گرفتاری کے لیے ریڈ نوٹسسز جاری کیے تھے۔ بعد ازاں، ملزم کو ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد نے پولیس حکام کے حوالے کر دیا۔
ملزم کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول ریاض کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی، جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ این سی بی انٹرپول 24/7 پوری دنیا کے ساتھ رابطے میں ہے۔
ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔