صائم ایوب کی فٹنس کے حوالے سے فیصلہ کب ہوگا؟
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان بیٹر صائم ایوب کے مستقبل کے حوالے اہم فیصلہ آئندہ ہفتے ہوگا۔ 22 سالہ اوپنر صائم ایوب جنوری میں جنوبی افریقا کے خلاف کیپ ٹاون ٹیسٹ میں انجری کا شکار ہوئے تھے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق پاکستانی ٹرینر حنیف ملک کی زیرنگرانی صائم ایوب کی ری ہیب کا عمل جاری ہے۔
برطانوی معالجین منگل کو مفصل طبی جائزہ لینے کے بعدصائم ایوب کے مستقبل کے حوالے سے اپنی آرا پیش کریں گے۔ طبی رائے کی روشنی میں 11 اپریل سے شروع ہونے والی پی ایس ایل 10 میں صائم ایوب کی شرکت کافیصلہ کیا جائے گا۔
امرقابل ذکر ہے کہ صائم ایوب نے باقاعدہ ٹریننگ شروع کردی ہے جبکہ پاکستانی ٹرینر حنیف ملک ان کی دعوت پر لندن میں مقیم ہیں اور ان کی ری ہیب میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔
پی سی بی کو خیرباد کہہ دینے والے حنیف ملک مینٹل کنڈیشنگ، ایڈوانس بیٹنگ اسکل اور لائف اسکل میں مہارت رکھتے ہیں۔
واضح رہے کہ صائم ایوب دائیں ٹخنے کی انجری کے سبب آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں شریک نہ ہوسکے اور نیوزی لینڈ کے خلاف وائٹ بال سیریز میں بھی پاکستان ان کی خدمات سے محروم رہے گا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: صائم ایوب
پڑھیں:
سعودی عرب: سیاحت کے شعبے میں 41 پیشوں کو مقامی بنانے کا فیصلہ
سعودی عرب میں سعودی وزارت برائے انسانی وسائل اور سماجی ترقی نے وزارت سیاحت کے ساتھ شراکت کرتے ہوئے نجی شعبے کے اداروں میں سیاحت سے متعلق 41 پیشوں کو مقامی بنانے کا فیصلہ جاری کیا ہے۔ یہ اقدام سعودی شہریوں مرد اور خواتین دونوں کے لیے حوصلہ افزائی کرنے کے حصے کے طور پر کیا گیا ہے۔
اسی فیصلے کو تین مرحلوں میں لاگو کیا جائے گا۔ اس میں میں 41 لیڈر شپ اور خصوصی پیشوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔ ان پیشوں میں ہوٹل مینیجر، ہوٹل آپریشنز مینیجر، ہوٹل کنٹرول مینیجر، ٹریول ایجنسی مینیجر، پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ مینیجر، ٹورازم ڈیولپمنٹ ماہر، ٹورازم گائیڈ ماہر، ٹورازم آرگنائزر، ہوٹل سپیشلسٹ، سائٹ گائیڈ، پرچیزنگ اسپیشلسٹ، سیلز اسپیشلسٹ اور ہوٹل ریسپشن کے پیشے شامل ہیں۔
فیصلے پر عمل درآمد کا پہلا مرحلہ 22 اپریل 2026 سے شروع ہوگا۔ دوسرا مرحلہ 3 جنوری 2027 سے شروع ہوگا اور تیسرا اور آخری مرحلہ 2 جنوری 2028 کو شروع ہوگا۔ بیان کے مطابق اس فیصلے کا اطلاق تمام نجی سیاحتی سہولیات پر کیا جائے گا۔ دریں اثنا انسانی وسائل اور سماجی ترقی کی وزارت نے اپنی ویب سائٹ پر مطلوبہ پیشوں کے حوالے سے طریقہ کار پر مبنی گائیڈ لائن جاری کی ہے۔ یہ گائیڈ آجروں اور کاروباروں کو سعودائزیشن کا حساب لگانے کے طریقہ کار اور خلاف ورزی کرنے والوں پر عائد سزاؤں کو سمجھنے کی اجازت دیتا ہے۔
Post Views: 1