وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایک لاکھ ہنرمند نوجوانوں کی ٹریننگ اور ملازمت کی جگہ کے تعین کا ٹارگٹ دے دیا۔

مریم نواز نے ہنرمند نوجوانوں کو ترجیحی بنیادوں پر کاروبار کارڈ اور کاروبار فنانس لون دینے کی بھی ہدایت دی ہے جبکہ ہنرمند افرادی قوت بیرون ملک بھیجنے کےلیے جامع پلان طلب کرلیا۔

مریم نواز نے ڈبل ڈیکر بس کرائے میں اضافہ مسترد کردیا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن پنجاب (ٹی ڈی سی پی) ڈبل ڈیکر بس کے کرائے میں اضافہ مسترد کردیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں دور دراز علاقوں کے نوجوانوں کےلیے اسکلز آن ویل پراجیکٹ متعارف کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ ٹرانس جینڈر کے لیے اسکل ڈیولپمنٹ پروگرام ”پہچان“ شروع کیا جا رہا ہے، 1600 ٹرانس جینڈر کی ٹریننگ کی جائے گی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ نوجوانوں کو ترقی کے سفر میں شامل کرنے کے لیے ٹریننگ اور جاب مارکیٹ مہیا کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہنرمند نوجوانوں کا ہاتھ تھام کر ہی خوشحالی کے راستے پر چلنا ممکن ہوگا، حکومت پنجاب نوجوانوں کی ٹریننگ اور جاب پلیس منٹ کے لیے سپورٹ کرے گی۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: ہنرمند نوجوانوں مریم نواز نے کی ٹریننگ

پڑھیں:

مریم نوازسے نیدرلینڈز کے سفیر کی ملاقات، تجارت وسرمایہ کاری پر تبادلہ خیال

لاہور:(نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے مملکت نیدرلینڈز کے سفیر رابرٹ جان سیگرٹ نے حالیہ ملاقات کی، جس میں تجارت، سرمایہ کاری، زراعت، پانی کے انتظام، موسمیاتی تبدیلی، ٹیکنالوجیکل تعاون اور عوامی روابط کے فروغ پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سفیر رابرٹ جان سیگرٹ کی حالیہ تعیناتی پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ ملاقات کے دوران اعلیٰ تعلیمی اداروں، ٹیکنیکل ٹریننگ، واٹر مینجمنٹ تعلیم اور تحقیق میں ڈچ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
مریم نواز شریف نے ڈچ کمپنیوں کی پاکستان میں موجودگی کو سرمایہ کاروں کا اعتماد قرار دیا اور اس پر حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے ڈچ ماہرین کی واٹر گورننس اور فلڈ مینجمنٹ میں عالمی شہرت کو سراہا۔
نیدرلینڈز کے سفیر کا تعارفی دورہ باہمی تعلقات کو مثبت سمت میں آگے بڑھانے کی علامت قرار دیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان اور نیدرلینڈز کے تعلقات مشترکہ ترقیاتی اہداف پر مبنی ہیں اور صوبائی سطح پر پنجاب پاک نیدرلینڈ تعاون کو مزید آگے بڑھانے کا خواہاں ہے۔
مریم نواز شریف نے کہا کہ نیدرلینڈز پاکستان کا دوسرا بڑا یورپی تجارتی شراکت دار ہے اور پنجاب سرمایہ کاروں کو سازگار ماحول فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیدرلینڈز کی زرعی اور فوڈ ٹیکنالوجی مہارت پنجاب کے ترقیاتی اہداف اور زرعی حکمت عملی سے ہم آہنگ ہے اور آلو کی بہتر پیداوار کے لیے نیدرلینڈز کی شراکت داری انقلاب برپا کر سکتی ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ نیدرلینڈز کے Room for the River جیسے منصوبے دنیا کے لیے مثال ہیں اور پنجاب اس ضمن میں جامع تعاون کا خواہاں ہے۔ سُتھرا پنجاب، اسمارٹ ایریگیشن اور کلائمٹ ریزیلینٹ ایگریکلچر جیسے بڑے منصوبوں میں ڈچ تعاون سود مند ہو سکتا ہے۔
انہوں نے ڈچ یونیورسٹیوں کے ساتھ مضبوط روابط اور مشترکہ تحقیقی پروگرامز کو فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔ ڈچ کاروباری وفود کی پاکستان کے تجارتی میلوں TEXPO اور FoodAg میں شرکت کو حوصلہ افزا قرار دیا۔
وزیراعلیٰ نے براہ راست فضائی رابطے کی بحالی کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نیدرلینڈز سے تعلقات کا فروغ کاروبار، سرمایہ کاری اور سیاحت کو نئی جہت دے گا۔ پنجاب نیدرلینڈز کے ساتھ وسیع اور مضبوط معاشی شراکت داری کا خواہاں ہے۔ نیدرلینڈز جدت، زرعی ٹیکنالوجی اور پائیدار ترقی میں عالمی مثال ہے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ٹرانسپورٹ کے شعبے کو صنعت کا درجہ دینے کا فیصلہ
  • حکومت پنجاب اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان معاملات طے پا گئے، مریم نواز کا اہم اعلان
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ڈچ سفیرکی ملاقات، تحقیقی تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • پنجاب آپ کا گھر ہے، مریم نواز کا بلاول کے دورہ لاہور کا خیرمقدم
  • مریم نوازسے نیدرلینڈز کے سفیر کی ملاقات، تجارت وسرمایہ کاری پر تبادلہ خیال
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے نیدرلینڈز کے سفیر رابرٹ جان کی ملاقات
  • پنجاب میں بلاول بھٹو کی آمد پر مریم نواز اور چیئرمین پیپلز پارٹی کی سوشل میڈیا پر دلچسپ گفتگو
  • پنجاب میں خوش آمدید پر بلاول بھٹو، مریم نواز کے مشکور
  • کھلے مین ہول، ٹوٹی سڑکیں، گرین بیلٹس، گندگی، خراب پینٹ پر ذمہ داروں کیخلاف کارروائی ہو گی: مریم نواز
  • پنجاب آمد پر بلاول بھٹو کو خوش آمدید کہتی ہوں: مریم نواز