بلاول بھٹو سے پارٹی راہنماؤں کی زرداری ہاؤس میں ملاقاتیں
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین سے پارٹی راہنماؤں نے زرداری ہاؤس میں ملاقاتیں کیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے تئمام راہنماؤں نے اپنے اپنے علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ عوام کے مسائل اور ان کے حل سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پارٹی راہنماؤں نے زرداری ہاؤس میں ملاقاتیں کیں۔ بلاول بھٹو زرداری سے رکن قومی اسمبلی میر غلام علی تالپور نے ملاقات کی، اس موقع پر بدین کے عوام کے مسائل اور ان کے حل سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔
چیئرمین پیپلز پارٹی سے پی پی پی راہنما اور سابق وفاقی وزیر امتیاز صفدر وڑائچ نے زرداری ہاؤس میں ملاقات کی، اس موقع پر پنجاب کی سیاسی صورت حال پر بات چیت ہوئی۔
بلاول بھٹو زرداری سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن روبینہ خالد نے زرداری ہاؤس میں ملاقات کی، اس موقع پر بی آئی ایس پی کے تحت چلنے والے منصوبوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین سے پی پی پی خیبرپختونخوا کے رابطہ سیکرٹری فرزند علی وزیر نے زرداری ہاؤس میں ملاقات کی، اس موقع پر خیبرپختونخوا کی سیاسی صورت حال پر بات چیت ہوئی۔
بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی پنجاب کے جنرل سیکرٹری حسن مرتضیٰ نے زرداری ہاؤس میں ملاقات کی، اس موقع پر پی پی پی پنجاب کی تنظیمی صورتحال پر گفتگو ہوئی، ملاقات کے موقع پر سابق رکن پنجاب اسمبلی عائشہ نواز چودھری بھی ہمراہ تھیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: نے زرداری ہاؤس میں ملاقات کی بلاول بھٹو زرداری سے پاکستان پیپلز پیپلز پارٹی پارٹی کے پی پی پی
پڑھیں:
ایم کیو ایم صبح حکومت چھوڑنے کی دھمکی دے کر شام میں پرانی تنخواہ پر کام پر راضی ہوتی ہے، سریندر ولاسائی
ایک بیان میں ترجمان بلاول ہاؤس نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے وزراء کی کارکردگی سب سے بُری ہے، خالد مقبول اُن سے استعفے مانگیں، خالد مقبول دوسروں کو مشورے دینے کے بجائے اپنی پارٹی کے اندرونی معاملات پر توجہ دیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلاول ہاؤس کے ترجمان سریندر ولاسائی نے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کے بیان پر ردعمل دیا ہے۔ ترجمان بلاول ہاؤس نے کہا ہے کہ صبح حکومت چھوڑنے کی دھمکی دے کر شام میں پرانی تنخواہ پر کام پر راضی ہوتے ہیں، خالد مقبول بتائیں 3 حکومتوں کا مسلسل حصہ رہنے کے بعد انہوں نے کراچی کے لیے کیا کیا؟ سریندر ولاسائی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے وزراء کی کارکردگی سب سے بُری ہے، خالد مقبول اُن سے استعفے مانگیں، خالد مقبول دوسروں کو مشورے دینے کے بجائے اپنی پارٹی کے اندرونی معاملات پر توجہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو کسی صورت متنازع کینال بننے نہیں دیں گے۔