آفاق احمد کا ہیوی ٹریفک حادثات کا مقدمہ وزیر بلدیات، میئر کراچی کیخلاف درج کروانے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
کراچی:
چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد نے ہیوی ٹریفک حادثات کا مقدمہ وزیربلدیات، میئر کراچی اور واٹر کارپوریشن افسران کے خلاف درج کروانے کا اعلان کردیا۔
کراچی میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس میں چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد نے کہا کہ شہر کے بچوں کو محفوظ رکھنے کے لیے ہیوی ٹریفک کو دن کے اوقات میں شہرمیں داخلے سے روکنے کا مطالبہ کیا تھا، اس جرم میں دہشتگردی کے الزام میں مجھے مقدمات میں پھنسایا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ شہر میں چھ گھنٹے کی اجازت لے کر 24گھنٹے ہائیڈرنٹس چل رہے ہیں، درجنوں غیر قانونی ہائیڈرنٹس واٹر کارپوریشن کی ایما پر چلتے ہیں، وزیر بلدیات، ایم ڈی واٹرکارپوریشن اور میئر کراچی غیر رجسٹرڈ ہائیڈرنٹس سے پانی کی فراہمی روکنے میں کردار ادا کریں۔
انہوں نے کہا کہ شہر میں 12 ہزار ٹینکرز چلتے ہیں، وزیر ٹرانسپورٹ کے ایک حکم پر 42 لاکھ گاڑیوں کی نمبر پلیٹ تبدیل کی جاسکتی ہے تو 12 ہزار ٹینکرز کی بھی فٹنس چیک کی جاسکتی ہے۔
آفاق احمد نے کہا کہ سپریم کورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ وفاقی حکومت کو دینے کا حکم جاری کیا اور وزیراعظم نے اس رقم سے اسلام آباد میں دانش یونیورسٹی بنانے کا اعلان کیا، یہ رقم کراچی کی زمینوں کی مد میں حاصل ہوئی تھی، اس رقم کو کراچی میں ہی استعمال کیا جانا چاہیے، وفاق اگر سندھ حکومت کو یہ رقم نہ دینا چاہے تو کے فور یا کراچی میں جامعات کے قیام کے لیے استعمال کرے۔
بانی ایم کیو ایم سے رابطوں کی تردید کرتے ہوئے چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد کا کہنا تھا کہ 22 اگست کو بانی ایم کیو ایم نے جو نعرہ لگایا اس کے بعد وہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ساتھ کسی کو بھی قابل قبول نہیں رہے، 18 مارچ کو ہماری جماعت کا قیام عمل میں آیا تھا اپنا یوم تاسیس بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منائیں گے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: آفاق احمد نے کہا کہ
پڑھیں:
پنجاب حکومت نے ملازمین کی ٹیکس کٹوتی سے متعلق نئی ترمیم متعارف کرادی
لاہور:پنجاب حکومت نے ملازمین کی ٹیکس کٹوتی سے متعلق نئی ترمیم متعارف کرادی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب فنانس ترمیمی بل 2025 میں حکومت پنجاب نے ملازمین کی ٹیکس کٹوتی کی نئی ترمیم متعارف کرائی ہے، جس کے تحت ہر سرکاری یا پرائیویٹ ادارے کا اکاؤنٹس افسر ٹیکس کٹوتی اور رقم خزانے میں جمع کروانے کا پابند ہوگا۔
بل کے متن کے مطابق اگر افسر غفلت برتے گا تو خود اس ٹیکس کی رقم ادا کرے گا۔
واضح رہے کہ کمپنی کی جانب سے ملازم کی تنخواہوں کی تفصیل نہ ہونے کے باعث ٹیکس چوری ہوتا تھا اور ٹیکس خود جمع کروانے والے متعدد اشخاص کم تنخواہ ظاہر کیا کرتے تھے۔
ترمیمی بل کے مطابق محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن قصوروار کے خلاف وصولی کا حکم جاری کرے گا۔ بل کا مقصد ٹیکس چوری روکنا اور سرکاری خزانے میں آمدنی بڑھانا ہے۔