دہشت گردوں کے ہینڈلرز اور سپورٹرز کا تعاقب کیا جائے گا، عطا تارڑ
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ بھارتی میڈیا نے جعفر ایکسپریس ٹرین کے واقعے پر بہت پروپیگنڈا کیا، پاکستان میں بعض سیاسی عناصر نے اس واقعے کو اپنی سیاست چمکانے کے لیے استعمال کیا، بھارتی میڈیا، بی ایل اے اور پی ٹی آئی نے اس واقعے پر ایک زبان بولی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیراطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا کہ دہشت گردوں کے ہینڈلرز اور سپورٹرز کا تعاقب کیا جائے گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن مکمل ہو گیا ہے، آپریشن کے دوران 33 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا، آپریشن کے دوران 4 ایف سی کے جوان شہید ہوئے۔ عطا تارڑ نے کہا کہ خودکش بمباروں نے مسافروں کو انسانی ڈھال بنایا ہوا تھا، ان کے خاتمے سے بی ایل اے، بھارتی میڈیا اور پی ٹی آئی کے جھوٹے بیانیے کو بھی شکست ہوئی۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑیں گے، پاکستان کو امن کا گہوارا بنائیں گے، بی ایل اے کے دہشت گردوں کی سازش ناکام ہوئی، بی ایل اے کے دہشت گرد کبھی کامیاب نہیں ہوں گے، وزیراعظم کل بلوچستان کا دورہ بھی کریں گے۔ عطا تارڑ نے مزید کہا کہ جعفر ایکسپریس میں 440 مسافر سوار تھے، ہم بڑے سانحے سے بچ گئے، بلوچستان میں جاری آپریشن منطقی انجام کو پہنچ گیا، فائنل آپریشن سے پہلے 4 ایف سی جوان شہید ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا نے جعفر ایکسپریس ٹرین کے واقعے پر بہت پروپیگنڈا کیا، پاکستان میں بعض سیاسی عناصر نے اس واقعے کو اپنی سیاست چمکانے کے لیے استعمال کیا، بھارتی میڈیا، بی ایل اے اور پی ٹی آئی نے اس واقعے پر ایک زبان بولی ہے۔ عطا تارڑ نے کہا کہ آپریشن کے دوران ایک شہادت کا بھی نہ ہونا کسی معجزے سے کم نہیں ہے، جن لوگوں نے اس واقعے پر سیاست کی اس کی مذمت کرتے ہیں، تحریک انصاف کو بھی شرمسار ہونا چاہئے کہ جھوٹا بیانیہ چلا رہے تھے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: عطا تارڑ نے کہا کہ بھارتی میڈیا نے اس واقعے بی ایل اے واقعے پر
پڑھیں:
صدر مملکت نے 6 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکورٹی فورسز کو سراہا
سٹی 42:صدر مملکت آصف علی زرداری نے شمالی اور جنوبی وزیرستان میں 2 مختلف کارروائیوں کے دوران 6 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا
صدر مملکت نے جنوبی وزیرستان میں انٹیلیجنس پر مبنی کامیاب آپریشن کے دوران خوارجی سرغنہ کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا، صدر مملکت کا ملک سے فتنتہ الخوارج کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا ، صدر مملکت نے کہا سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے عفریت کے خاتمے کے لیے کاروائیاں کر رہی ہیں، پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے،دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک فتنتہ الخوارج کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی،
ہر وقت پیاس؛ سنگین مرض کی نشانی
*