لاہور؛ جائیداد کے لالچ میں بدبخت بیٹے نے ماں کو قتل، بھائی کو زخمی کردیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
لاہور:
جائیداد کے لالچ میں بدبخت بیٹے نے اپنی ماں کو قتل اور بھائی کو شدید زخمی کردیا، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
پولیس کے مطابق معمر خاتون کے قتل اور اس کے بیٹے کے زخمی ہونے کا واقعہ تھانہ سندر کی حدود میں پیش آیا، تفتیش پر پتا چلا کہ ناخلف بیٹے نے جائیداد کے لالچ میں اپنی سگی ماں اوراپنے بھائی کو چھری کے وار کرکے شدید زخمی کردیا۔
زخمی ماں اور بیٹے کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ماں رضوانہ بی بی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئی، جبکہ اس کا زخمی بیٹا زیرعلاج ہے، جبکہ ملزم علی حسین وقوعے کے بعد فرار ہوگیا۔
تھانہ سندر پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا ہے، ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے جائیداد کے لالچ میں چھریوں کے وار سے والدہ اور بھائی کو زخمی کیا، بعدازاں والدہ اسپتال میں چل بسی۔
پولیس کے مطابق ملزم علی حسین کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: جائیداد کے بھائی کو لالچ میں
پڑھیں:
بہن کے حصے پر بھائی کے بیٹے کا قبضہ، پھوپھی کا بھتیجے کے خلا ف احتجاج
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251214-4-15
ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت ) ٹنڈوجام میں بہن کے حصہ کے زمین پر بھائی کے بیٹے نے قبضہ کرلیا بہن اور اس کے بچے پریشان اور اپنے بھائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ تفصیلات کے مطابق ٹنڈوجام کے نواحی علاقہ کھٹیان کے رہائشی نے اپنی والدہ اور اپنے معصوم بچوں کے ہمراہ اپنے بااثر ماموں زاد بھائی کے خلاف پریس کلب ٹنڈوجام پر احتجاجی مظاہرہ کیامتاثرہ محنت کش رحیم بخش کھٹیان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس کے ماموں کے بیٹے وزیر کھٹیان نے اس کی والدہ کے حصے میں آنے والی زرعی زمین پر ناجائز قبضہ کر رکھا ہے اور بار بار مطالبے کے باوجود حصہ دینے سے انکار کر رہا ہے حیم بخش کے مطابق، زمین کا حصہ مانگنے پراس کی جانب سے انہیں جھوٹے مقدمات میں پھنسانے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں انہوں نے الزام لگایا کہ وزیر کھٹیان ان کا جانی دشمن بن چکا ہے اور ان کے گھروں کے باڑوں کو آگ لگا کر جلا دیا گیا ہے۔