چینی کی قیمتوں کو پر لگ گئے، مسلسل مہنگی ہونے سے عوام پھٹ پڑے
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
حکومتی دعوے دھرے رہ گئے، لاہو میں چینی کی قیمتوں کو پر لگ گئے، نرخ 180 روپے فی کلو تک پہنچ گئے، چینی مسلسل مہنگی ہونے سے شہری پھٹ پڑے۔
رمضان المبارک میں چینی سستی کرنے کے حکومتی دعوے دھرے رہ گئے، لاہور میں 10 روز کے دوران 15 روپے فی کلو اضافہ ہوگیا، نرخ 180 روپے تک پہنچ گئے۔شہری کہتے ہیں اب تو رمضان المبارک میں شربت بھی پھیکا پینا پڑتا ہے۔
ایک ماہ میں چینی کا 50 کلو والا تھیلا 100 روپے بڑھ کر 8400 کا ہوگیا، دکانداروں نے قیمت میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کردیا۔چینی کے ہول سیل تاجروں نے قیمت میں اضافے کی بنیادی وجہ برآمد کو قرار دیا اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ شوگر ملز کی بجائے طلب اور رسد کے فارمولے کو اپنایا جائے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے چینی کی قلت پر قابو پانے کیلئے شکر (گڑ) درآمد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
پاکستان کے مختلف شہروں میں سیمنٹ کی قیمتوں میں ملا جلا رجحان
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان کے اہم شہروں میں سیمنٹ کی قیمتوں میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا ہے، کچھ شہروں میں معمولی اضافہ ہوا ہے، جبکہ کچھ میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، تاہم سالانہ بنیادوں پر مجموعی طور پر قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
اسلام آباد میں سیمنٹ کی قیمت 6 روپے اضافے سے 1,387 روپے فی بوری تک پہنچ گئی، جو 0.4 فیصد ہفتہ وار اضافہ اور 14.6 فیصد سالانہ اضافہ ہے۔ گزشتہ سال اپریل 2024 میں قیمت 1,210 روپے تھی۔
راولپنڈی میں قیمت 2.1 فیصد اضافے کے ساتھ 1,379 روپے فی بوری ہو گئی، جو پچھلے سال کی 1,199 روپے قیمت کے مقابلے میں 15 فیصد زیادہ ہے۔
لاہور میں معمولی 1.4 فیصد کمی دیکھی گئی، جہاں قیمت 1,497 روپے فی بوری رہی، تاہم سالانہ بنیاد پر اب بھی 19.8 فیصد اضافہ موجود ہے۔ اپریل 2024 میں قیمت 1,250 روپے تھی۔
پشاور میں 0.1 فیصد کا معمولی اضافہ ریکارڈ ہوا، اور قیمت 1,400 روپے فی بوری ہو گئی۔ گزشتہ سال کی 1,201 روپے قیمت کے مقابلے میں 16.6 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔
کراچی میں سیمنٹ کی قیمت مستحکم رہی اور 1,313 روپے فی بوری پر برقرار رہی، تاہم سالانہ بنیاد پر قیمت میں 12.1 فیصد اضافہ ہوا، کیونکہ اپریل 2024 میں قیمت 1,171 روپے تھی۔
تجزیہ کاروں کے مطابق، مہنگائی، توانائی لاگت، اور ترسیل کے مسائل سیمنٹ کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کی بڑی وجوہات ہیں، جو آئندہ ہفتوں میں بھی اسی رجحان کے ساتھ جاری رہنے کا امکان رکھتے ہیں۔
جماعت اسلامی کا متوقع غزہ مارچ، اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، ریڈ زون سیل