وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال سے پاکستان کیلئے ڈبلیو ایچ او کے نمائندے ڈاکٹر لو ڈپینگ کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے پورے پاکستان میں جاری پروجیکٹس کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے سید مصطفی کمال کی قائدانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ بعد ازاں سید مصطفی کمال نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (PMDC) کے پریزیڈنٹ رضوان تاج سے ملاقات کی۔ اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما و وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او کے صحت کے شعبے میں کئی دہائیوں سے جاری تعاون اور خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، ڈبلیو ایچ او نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان میں WHO کے نمائندے ڈاکٹر لو ڈپینگ کے ہمراہ آئے ہوئے وفد کے شرکا سے ملاقات میں کیا۔ ملاقات میں صحت کے شعبے میں جاری تعاون، ترجیحات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے پورے پاکستان میں جاری پروجیکٹس کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے سید مصطفی کمال کی قائدانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ بعد ازاں سید مصطفی کمال نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (PMDC) کے پریزیڈنٹ رضوان تاج سے ملاقات کی۔ پریزیڈنٹ پی ایم ڈی سی نے وزیر صحت کو موجودہ میڈیکل ایجوکیشن کے نظام پر بریفننگ دی۔ ملاقات میں میڈیکل کا معیار تعلیم عالمی معیار کے مطابق بہتر بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ سید مصطفی کمال نے عالمی سطح پر پاکستانی ڈاکٹروں کے کردار کو بھی سراہا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سید مصطفی کمال نے ڈبلیو ایچ او کے
پڑھیں:
وزیر خزانہ کی آئی ایم ایف کو اصلاحات جاری رکھنے کی یقین دہانی
فائل فوٹووفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے آئی ایم ایف کو اصلاحات جاری رکھنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جورجیوا سے واشنگٹن میں ملاقات کی۔
عالمی بینک اور آئی ایم ایف کے موسم بہار اجلاس کی سائیڈلائن پر ہوئی ملاقات میں وزیر خزانہ نے اسٹاف سطح کے معاہدے پر اظہار تشکر کیا۔
وفاقی وزیر نے حکومت پاکستان کی جانب سے کی جانیوالی اصلاحات جاری رکھنے کی مکمل یقین دہانی کرائی۔
انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے آئی ایم ایف سربراہ کو دورہ پاکستان کی دعوت کا بھی اعادہ کیا۔
اس سے پہلے وزیر خزانہ نے نائب صدر انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن ہیلا شیخ روحو سے ملاقات کرکے نجی شعبے کی اصلاحات اور توانائی منتقلی کے شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیر خزانہ نے امریکی کمپنی ڈیلوئٹ کی ٹیم سے بھی ملاقات کی جس میں توانائی کے شعبے میں اصلاحات، معدنیات کی تلاش اور مارکیٹنگ پر بریفنگ دی۔