WE News:
2025-04-22@14:16:04 GMT

بغیر شرٹ کے ویڈیو کیوں پوسٹ کی؟ فیصل رحمان کا مؤقف آگیا

اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT

بغیر شرٹ کے ویڈیو کیوں پوسٹ کی؟ فیصل رحمان کا مؤقف آگیا

فیصل رحمان ایک تجربہ کار فلم اور ٹی وی اداکار ہیں، متعدد ہٹ فلموں اور ڈراموں میں بہترین اداکاری پر انہیں سراہا جاتا ہے۔

 ان کے قابل ذکر ڈراموں میں کیسی عورت ہوں میں، بےشرم، وصل، آتش، رنجش ہی سہی، گمراہ، شہپر، غلام گردش، زندگی بدلتی ہے، مانے نہ یہ دل، خاموشیاں، ملال اور دیگر شامل ہیں، وہ اس وقت ہم ٹی وی کے ڈرامہ سیریل قرض جان میں نظر آرہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: خلیل الرحمان قمر نے فیصل قریشی کی سابقہ اہلیہ سے شادی کیوں کی؟ وجہ ناقابل بیان

وہ ایک ایسے اداکار ہیں جن کی فٹنس اور خوبصورتی کی وجہ سے ہمیشہ تعریف کی جاتی رہی ہے۔

وہ انتہائی صحت مند معمولاتِ زندگی پر عمل پیرا ہیں اور اکثر اپنی فٹنس روٹین مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے رہتے ہیں۔

حال ہی میں فیصل رحمان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنی شرٹ لیس ویڈیو پوسٹ کی جس میں ان کا دبلا پتلا جسم دیکھ کر مداحوں کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا ٹرولز بھی حرکت میں آگئے اور انہیں خوب تنقید و تضحیک کا نشانہ بنایا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فیصل رحمان ہاتھ میں موبائل تھام کر شیشے کے سامنے شرٹ کے بغیر صرف بلیو جینز پہنے کھڑے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: معروف ٹک ٹاک اسٹار امشا رحمان نے نازیبا ویڈیو لیک کرنے والے ملزم کو کیوں معاف کیا؟

فیصل رحمان نے ویڈیو میں کہا کہ ‘میرے عزیر ہم وطنو! میں آپ کو اپنی لیٹسٹ باڈی دکھانا چاہتا ہوں، کیسی لگ رہی ہے آپ کو؟ پلیز کمنٹس میں ضرور بتائیے گا، مسلز ہی مسلز ہیں، کیا خیال ہے؟ پسند آئی؟’

سینیئر اداکار کی اس شرٹ لیس ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین اور مداحوں کی جانب سے خوب ٹرول کیا جارہا تھا جنہیں فیصل رحمان نے ایک کمنٹ کا جواب دیتے ہوئے ‘ہیٹر’ قرار دیا۔

اب اداکار نے اس حوالے سے وضاحت بھی دی ہے، حال ہی میں فیصل رحمان نے سینیئر صحافی اور یوٹیوبر عنبرین فاطمہ کو ایک مختصر انٹرویو دیا۔ انٹرویو میں انہوں نے اپنی شرٹ لیس ویڈیو پر ہونے والی تنقید کے بارے میں بات کی، انہوں نے اپنی شادی اور اداکاری کے کیریئر کے بارے میں بھی بات کی۔

فیصل رحمان نے کہا  ’ہاں، اس پر ردعمل آیا۔ دراصل، لوگ مجھے اتنے عرصے سے دیکھ رہے ہیں کہ وہ سمجھتے ہیں کہ میں بوڑھا ہو گیا ہوں اور مرنے والا ہوں۔ لیکن ایسی ویڈیوز پوسٹ کر کے میں یہ ظاہر کرنا چاہتا ہوں کہ میں اب بھی اچھے کردار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہوں۔‘

یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاکرز کی نازیبا ویڈیوز لیک ہونے پر مشی خان میدان میں آگئیں، خواتین کو اہم مشورہ

انہوں نے کہا کہ ضروری نہیں کہ نوجوان کردار ہوں بلکہ اہم کردار ہوتا ہے، لوگ آپ پر تنقید کریں گے چاہے آپ کتنے ہی مثبت کیوں نہ ہوں۔ میں ایسی تنقید پر توجہ نہیں دیتا کیونکہ لوگ اپنے دل کی بات کرتے ہیں۔ ’ہاں، میں جانتا ہوں کہ بہت زیادہ ردعمل تھا اور میں چاہتا ہوں کہ ردعمل آئے۔ میں جلد ہی ایک اور ویڈیو پوسٹ کررہا ہوں، جو پہلے والی ویڈیو سے بڑی ہوگی۔

شادی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ شادی کرنا چاہتے تھے لیکن شاید یہ ان کی قسمت میں نہیں لکھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news پاکستان تنقید ٹرولر شرٹ لیس ویڈیو فیصل رحمان.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاکستان ٹرولر شرٹ لیس ویڈیو فیصل رحمان شرٹ لیس ویڈیو فیصل رحمان نے

پڑھیں:

عظمیٰ خان اور نورین خان کو عمران خان سے ملاقات کے بغیر ہی واپس بھیج دیا گیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی بہنوں کو آج بھی بھائی سے ملاقات کی اجازت نہ مل سکی، نورین خان اور عظمیٰ خان کو پہلے جیل حکام کی جانب سے اندر جانے کی اجازت دی گئی لیکن پھر یہ کہہ کر گیٹ سے واپس بھیج دیا گیا کہ وقت ہی ختم ہوگیا ہے۔

عمران خان کی بہن عظمیٰ خان نے بتایا کہ ہمیں جیل حکام نے جیل کے داخلی دروازے پر دو گھنٹے تک بٹھائے رکھا اور پھر کہاکہ وقت ہی ختم ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل جیل حکام نے علیمہ خان کو نظر انداز کرتے ہوئے عظمیٰ خان اور نورین خان کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت دی تھی، جس پر علیمہ خان نے کہا تھا کہ چلو اچھا ہے دو کو تو ملاقات کی اجازت مل گئی، جو پیغام آنا ہوگا آ جائےگا۔

قبل ازیں پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے ایک بیان میں کہا تھا کہ آج عمران خان سے وکلا اور خاندان کی ملاقات کا دن ہے، مجھے ایک بار پھر اڈیالہ جیل سے دو میل دور پولیس نے روک لیا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ قوم کے ساتھ اس بھونڈے مذاق کے مرتکب آئین و قانون کے منحرف ہیں، عدالتیں کب تک اپنی توہین پر خاموش رہیں گی؟

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اڈیالہ جیل بہنوں سے ملاقات سلمان اکرم راجا عظمیٰ خان عمران خان نورین خان وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • عظمیٰ خان اور نورین خان کو عمران خان سے ملاقات کے بغیر ہی واپس بھیج دیا گیا
  • دیوار سے لگائیں گے تو دما دم مست قلندر ہو گا، شیری رحمان
  • 2010ءسے 2020ء کے دوران پاکستان میں 430 زلزلے آئے: شیری رحمان
  • اینکر اور ٹک ٹاکر سجل ملک کی نازیبا ویڈیو کا معاملہ جھوٹا نکلا
  • ڈیوڈ وارنر کا بچے سے ہاتھ ملانے سے انکار، آسٹریلوی کھلاڑی تنقید کی زد میں
  • نیئر اعجاز کا بیوی کے سامنے ماضی کی محبتوں کے ذکر پر دو ٹوک مؤقف
  • شادی کے بغیر پیدا بچے کا کیس، فیملی کورٹ کا باپ کو کفالت کا حکم
  • اب بغیر انٹرنیٹ ترجمہ کریں، واٹس ایپ کے نئے فیچر میں خاص بات کیا ہے؟
  • کینال کے معاملے پر ہمارا مؤقف واضح ہے کہ کینال نہیں بننی چاہئیں، سعید غنی
  • جیسن گلیسپی کا پی سی بی پر واجبات کی عدم ادائیگی کا الزام، پاکستان کرکٹ بورڈ کا مؤقف بھی آگیا