ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ میں بارشوں کے باعث چھتیں گرنے سے 2 بچیوں سمیت 4 افراد جاں بحق اور 2 بچیاں زخمی ہو گئیں۔ وادی تیراہ کے علاقے میدان برقمبر خیل یارگل خیل میں بارش کے باعث گھر کی چھت گر گئی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں 3 دن سے بارش جاری ہے، جبکہ بالائی علاقوں میں برف باری نے سیاحوں کو  اپنی طرف متوجہ کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پشاور شہر اور گرد و نواح میں مسلسل تیسرے روز بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ رات  گئے ہونے والی بارش سحری تک رک گئی ، جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ اُدھر بالائی خیبر پختونخوا میں بھی بارش کا سلسلہ تین روز سے جاری ہے جب کہ پہاڑوں پر بھی مسلسل برف باری ہو رہی ہے۔ چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر سمیت دیگر اضلاع میں پہاڑوں پر برفباری سے موسم شدید سرد ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور سمیت صوبے کے  بیشتر اضلاع میں کل بھی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے

ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ میں بارشوں کے باعث چھتیں گرنے سے 2 بچیوں سمیت 4 افراد جاں بحق اور 2 بچیاں زخمی ہو گئیں۔ وادی تیراہ کے علاقے میدان برقمبر خیل یارگل خیل میں بارش کے باعث گھر کی چھت گر گئی، جس سے گھر کا سربراہ بسم اللہ، اس کی بیوی اور کمسن بچی جاں بحق ہو گئے۔ باڑہ کے نواحی علاقے چلگزی شکونڈو دارہ میں صابر کے 2 منزلہ کمرے کی چھت گر گئی، جس سے ملبے تلے دب کر اس کی ایک بچی جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئیں۔ اپر چترال بروغل روڈ پر گزشتہ برف باری کی وجہ سےکئی دنوں سے گاڑیوں کی آمدروفت بند ہے، جس کیوجہ سے مسافروں اور مقامی افراد کو مشکلات کا سامنا ہے۔ علاوہ ازیں حالیہ بارشوں اور برفباری کے باعث پرسان روڈ تنگ کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ سے راستہ بند ہوگیا، جس سے عوام دونوں جانب پھنس کر رہ گئے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کے باعث

پڑھیں:

چترال میں بارش اور برفباری کی نئی لہر، فصلیں متاثر، ندی نالے بپھر گئے

چترال(نیوز ڈیسک) بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، جس کے باعث خطے میں موسم ایک بار پھر سرد ہو گیا ہے، جبکہ ژالہ باری اور ندی نالوں میں طغیانی نے زراعت اور مقامی زندگی پر منفی اثرات ڈالے ہیں۔

تازہ صورتحال کے مطابق چترال اور اس کے مضافات میں موسلا دھار بارشوں اور بالائی پہاڑی سلسلوں میں برفباری کے باعث سردی کی شدت میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ چترال کی وادی کالاش میں شدید ژالہ باری سے باغات اور کھڑی فصلیں بری طرح متاثر ہوئیں،جس پر کاشتکاروں نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

مقامی کسانوں کا کہنا ہے کہ تیار فصلیں اور پھلدار درخت چند لمحوں کی ژالہ باری میں تباہ ہو گئے، جس سے انہیں مالی طور پر بڑا نقصان ہوا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ صورتحال علاقائی معیشت پر گہرے اثرات ڈالے گی۔

ادھر شدید بارشوں کے باعث ندی نالوں میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو چکی ہے، بعض علاقوں میں برساتی نالے سیلابی شکل اختیار کر چکے ہیں، جس سے آمد و رفت بھی متاثر ہو رہی ہے۔

محکمہ موسمیات نے چترال اور کالام میں درجہ حرارت میں نمایاں کمی کی نشاندہی کی ہے، چترال میں درجہ حرارت 15 اور کالام میں 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جو اپریل کے مہینے میں غیر معمولی قرار دیا جا رہا ہے۔

دوسری طرف، جنوبی خیبر پختونخوا کے اضلاع جیسے ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں اور پشاور میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ ڈیرہ میں درجہ حرارت 39، بنوں میں 35 اور پشاور میں 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند دنوں کے دوران چترال، دیر، سوات، مانسہرہ اور کوہستان میں مزید بارش، ژالہ باری اور پہاڑی علاقوں میں ہلکی برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
مزیدپڑھیں:پنجاب حکومت نے اداکارہ عفت عمر کو اہم ذمہ داریاں دے دیں

متعلقہ مضامین

  • خیبر پختونخوا،کشمیر،گلگت بلتستان میں آج بارش کا امکان
  • چترال میں بارش اور برفباری کی نئی لہر، فصلیں متاثر، ندی نالے بپھر گئے
  • بالائی خیبر پختونخوا،کشمیر،گلگت بلتستان میں آج بارش کا امکان
  • آج بروز پیر بالائی خیبر پختونخوا،کشمیر،گلگت بلتستان میں آج بارش کا امکان
  • 3 دن سے بارش، شدید ژالہ باری ، آسمانی بجلی گرنے پر 50 مویشی ہلاک
  • خیبر پختونخوا: بارش، ژالہ باری اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق
  • خیبر پختونخوا، پہاڑی علاقوں میں تعمیرات ریگولیٹ کرنے سے متعلق فیصلہ
  • ملک کے مختلف علاقوں میں آئندہ24گھنٹوں میںر بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی
  • آزاد کشمیر میں بارش سے موسم سرد
  • آزاد کشمیر اور کے پی میں بارش سے موسم سرد