ریاست نے شدت پسندوں کو بار بار موقع دیا، خون کا بدلہ لیں گے، سرفراز بگٹی
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ بندوق اٹھانے والے کا ریاست ہر صورت قلع قمع کریگی۔ عام بلوچ کو ریاست گلے لگائے گی۔ دہشتگرد ایک انچ زمین پر بھی قبضہ نہیں کرسکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ دہشتگردوں سے ایک ایک خون کے قطرے کا حساب لیں گے۔ چھوٹی پر جانیوالے نہتے فوجیوں کو نشانہ بنایا گیا۔ لڑنے کا شوق ہے تو چھاؤنیاں ہیں، یہاں آ جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ اپوزیشن اور اسمبلی سے باہر شخصیات اگر کسی ڈائیلاگ کے ذریعے بلوچستان کے مسئلے کو حل کر سکتے ہیں تو حکومت ان کا ساتھ دینے کیلئے تیار ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ معصوم مسافروں کیلئے آوازیں نہیں اٹھتی، کاش اسمبلی میں شور ہو اور نام لیا جائے کہ بشیر زیب، ڈاکٹر اللہ نذر، برامداغ بگٹی اور حریبیار مری، کون یہ قتل و غارت کر رہا ہے۔ ہم نام لیتے ہوئے کیوں گھبراتے ہیں۔ ریاست نے انکو بار بار موقع دیا ہے۔ ریاست نے ایک بار نہیں، بار بار ماں کا کردار ادا کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ افسوس ہے کہ دودا خان کے بیٹا بشیر زیب کو صاحب کہا جا رہا ہے۔ کیا بی ایل اے کوئی جرگہ کر رہا ہے؟ کہ میں جاؤں انکے ساتھ جرگہ کروں، کوئی اسکول سسٹم چلا رہا ہے؟ کیا ایمبولنس چلا رہی ہے؟ تشدت کے زور پر اپنا نظریہ مسلط کرنے کی کوشش کرنا چاہتی ہے۔ بندوق اٹھانے والے کا ریاست ہر صورت قلع قمع کرے گی۔ عام بلوچ کو ریاست گلے لگائے گی۔ انہوں نے اپوزیشن اراکین سے کہا کہ کسی کے پاس کوئی تجویز ہے یا کوئی مذاکرات کرنا چاہتا ہے تو کل وزیراعظم کوئٹہ آرہے ہیں۔ آئیں، لائیں تجاویز ہم تیار ہیں۔ ٹوئیٹر سردار یا تھانہ سردار نہیں بتائے گا کہ ہم کیا کریں گے، بلکہ یہ اسمبلی اور اس کے ممبران بتائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگرد ایک انچ زمین پر بھی قبضہ نہیں کرسکتے ہیں۔ دہشتگرد ہمشیہ چھٹی پر جانے والے نہتے فوجیوں کو نشانہ بناتے ہیں۔ چھٹی پر جانے والے فوجی تصور نہیں ہوتے ہیں۔ لڑنے کا شوق ہے تو چھاؤنیاں ہیں، آؤ یہاں ناں یہاں۔
سرفراز بگٹی نے کہا کہ فورسز کے جوانوں نے گولیاں کھا کر یرغمالیوں کو بازیاب کرا لیا ہے۔ جوانوں نے 50 کے قریب دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا ہے۔ تمام جہنم واصل ہوگئے ہیں۔ سرفراز بگٹی نے کہا کہ خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیا جائے گا۔ عوام اور فورسز کی شہادتوں کی تفصیلات آرہی ہیں۔ سرفراز بگٹی نے کہا کہ اسمبلی کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ کنفوژن پھیلائی جا رہی ہے کہ فارم 47 کی حکومت ہے۔ ہماری اپنے اراکین اسمبلی بھی یہ کہتے ہیں۔ کہاں ہے فارم 47؟ اسمبلی میں اکثر لوگ ایسے ہیں جو بار بار جیتتے آ رہے ہیں۔ ہوئی ہوگی مینجمنٹ، میں نہیں کہتا کہ منجمنٹ نہیں ہوئی۔ مگر زیادہ تر لوگ تو وہ ہیں جو دوسری، تیسری بار آ رہے ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
پاکستان اسلامی ریاست ہے اس کے خلاف مسلح کارروائی غیر شرعی ہے، مفتی تقی عثمانی
معروف دینی اسکالر مفتی محمد تقی عثمانی نے انتہاپسندانہ بیانیے کے خلاف واضح مؤقف اختیار کرتے ہوئے پاکستان کے خلاف مسلح کارروائی کو غیر شرعی قرار دیا ہے۔ ان کے بیانات کو شدت پسندی کے بیانیے کے مؤثر رد کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:آئینی ترمیم: مولانا فضل الرحمان نے ملک و ملت کی عظیم خدمت کی، مفتی تقی عثمانی
مفتی تقی عثمانی کے مطابق پاکستان ایک اسلامی ریاست ہے، اس لیے اس کے خلاف ہتھیار اٹھانا بغاوت کے زمرے میں آتا ہے، جو شرعاً ناجائز، غیر قانونی اور حرام ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی صورت میں ریاستِ پاکستان کے خلاف مسلح جدوجہد کی کوئی شرعی گنجائش موجود نہیں۔
انہوں نے اس امر پر بھی زور دیا کہ روس یا امریکا کے خلاف جہاد سے متعلق فتاویٰ کو پاکستان کے خلاف استعمال کرنا درست نہیں، اور اس طرح کی تاویل یا تحریف ایک سنگین فتنہ ہے، جو دین کے نام پر گمراہی کو فروغ دیتی ہے۔
مفتی تقی عثمانی کے یہ بیانات انتہاپسند سوچ کے مقابلے میں ایک دوٹوک اور واضح دینی رہنمائی کے طور پر سامنے آئے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلامی ریاست پاکستان مفتی تقی عثمانی