لاہور، علامہ ریاض نجفی کا علامہ علی رضا نقوی کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
اپنے تعزیتی بیان میں ممتاز عالم دین نے کہا علامہ علی رضا نقوی مرحوم بلند پایہ مدرس اور علمی شخصیت تھے، ان کی تدریسی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا علامہ علی رضا نقوی مرحوم اپنے والد علامہ سید گلاب علی شاہ کی طرف سے قائم اسلامی مراکز اور مدارس کی سرپرستی کر رہے تھے، ان کے بلند درجات کے لیے دعاگو ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے علامہ گلاب علی شاہ رحمة اللہ علیہ کے فرزند پرنسپل جامعہ مخزن العلوم جعفریہ شیعہ میانی ملتان علامہ علی رضا نقوی کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار علمی خاندان سے تعزیت کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا علامہ علی رضا نقوی مرحوم بلند پایہ مدرس اور علمی شخصیت تھے، ان کی تدریسی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا علامہ علی رضا نقوی مرحوم اپنے والد علامہ سید گلاب علی شاہ کی طرف سے قائم اسلامی مراکز اور مدارس کی سرپرستی کر رہے تھے، ان کے بلند درجات کے لیے دعاگو ہیں۔
واضح رہے کہ مرحوم علامہ علی رضا نقوی، علامہ سید ساجد علی نقوی کے چچا زاد اور شیعہ علماء کونسل کے مرکزی سینیئر نائب صدر علامہ محمد تقی نقوی کے چھوٹے بھائی تھے۔ آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی نے مولانا رضی عباس ہمدانی، قاضی شبیر حسین علوی اور مولانا غلام عباس کے انتقال پر بھی سوار خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا اور مرحومین کی بلند درجات کیلئے دعا بھی کی اور ان کی علمی خدمات کو خراج عقیدت بھی پیش کیا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: نے کہا علامہ علی رضا نقوی مرحوم
پڑھیں:
سعودی عرب: مقابلہ حفظ و تلاوت کے لیے 70 لاکھ ریال کے انعامات
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک ) سعودی عرب میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیرسرپرستی وزارت اسلامی امور نے ستائیسویں شاہ سلمان ایوارڈ برائے حفظ و تلاوت قرآن کریم اور تفسیر کے انعقاد کا اعلان کردیا۔ طلبہ و طالبات کے مقابلے کے لیے مجموعی انعامات 70 لاکھ ریال کے رکھے گئے ہیں۔ مقابلہ جیتنے والے لڑکوں کے لیے تقسیم انعامات کی تقریب ریاض میں 2 رمضان المبارک اورلڑکیوں کے لیے تقریب 3 رمضان المبارک کو منعقد ہوگی۔