امریکی شہری بن کر کم سن امریکی بچوں کی نازیبا وڈیوز بنانے والا ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
کراچی:
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی ( ایف آئی اے ) نے امریکی قونصل خانے کی شکایت پر امریکی شہری بن کر کم سن امریکی بچوں کی نازیبا وڈیوز بنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ذرائع ایف آئی اے کے مطابق امریکی قونصل خانے کی شکایت پر ایف آئی اے سائبرکرائم سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے امریکی شہری بن کر کم سن امریکی بچوں کی نازیاب وڈیوز بنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے کے مطابق آغا سرورعباس نامی ملزم کو ایف بی آئی تحقیقات کے تسلسل میں گرفتار کیا گیا ہے، ملزم کراچی کے علاقے نیو رضویہ کا رہائشی ہے جو کم سن امریکی بچوں کی نازیبا ویڈیوز بنانے کے بعد انہیں دھمکیاں دینے میں بھی ملوث ہے۔
ملزم سے موبائل،لیپ ٹاپ اورپورن ویڈیوز بنانے میں معاون آلات برآمد ہوئے ہیں جبکہ ملزم سےکم سن بچوں کو ویڈیوز کے بارے میں کسی کو بتانے پر بھیجے گئے دھمکی آمیزپیغامات بھی ملے ہیں۔
ذرائع ایف آئی اے کے مطابق ملزم پورن ویڈیوز کے لیےمتعلقہ کئی ویب سائٹ سے کم سن بچوں کی معلومات کے حصول میں ملوث ہے۔
ملزم کے خلاف درج مقدمے میں ایف آئی اے کی جانب سے مزید کارروائی جاری ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کم سن امریکی بچوں کی ایف ا ئی اے
پڑھیں:
نئی دہلی میں رہائشی عمارت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد سمیت 11 شہری ہلاک
بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں رہائشی عمارت گرنے سے 3 بچوں سمیت 11 افراد ہلاک ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ نئی دہلی کے مضافاتی علاقے میں پیش آیا جب کہ اس علاقے میں زیادہ تر دور دراز علاقوں سے آئے مزدور رہتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ریسکیو ٹیمیں دن بھر ملبے میں کھدائی کرتی رہیں، 11 افراد کو مردہ قرار دے دیا گیا جب کہ 11 دیگر افراد کو بچا کر طبی امداد کی فراہمی کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔
بھارتی وزیر اعظم نے جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ زخمیوں کے جلد صحت یاب ہونے کی دعا کرتا ہوں اور اپنے پیاروں کو کھونے والوں سے تعزیت کرتا ہوں‘۔
صدر دروپدی مرمو نے اپنے بیان میں کہا کہ خواتین اور بچوں سمیت بہت سے شہریوں کی موت افسوسناک ہے‘۔