رزق حلال کمائیں، دھوکے سے کمایا گیا رزق پاکیزہ نہیں
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
رزق حلال کمانا ایک مسلمان کی زندگی کا اہم ترین پہلو ہے۔ یہ نہ صرف دنیاوی زندگی میں سکون اور برکت کا باعث بنتا ہے بلکہ آخرت میں بھی کامیابی کی ضمانت ہے۔ رزق حلال کمانے کا سب سے اہم اصول محنت اور ایمانداری ہے۔ کسی بھی کام کو پوری لگن اور ایمانداری سے کرنا ضروری ہے اور ہر اس کام سے بچنا ضروری ہے جو شریعت میں حرام قرار دیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news دھوکا رزق حلال عائشہ امجد.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: دھوکا رزق حلال رزق حلال
پڑھیں:
سابق فرانسیسی صدر نے جیل کی زندگی کو جہنم قرار دے دیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) فرانس کے سابق صدر نکولس سرکوزی نے کہا ہے کہ جیل میں انہوں نے زندگی کا سب سے مشکل ترین بستر محسوس کیا۔ سابق صدر نے اپنی نئی کتاب میں پیرس کی لا سانتے جیل میں گزارے گئے 20 دن کا ذکر کیا ،جس میں انہوں نے جیل کے دِنوں کو جہنم کی زندگی قرار دیا۔ کتاب میں نکولس سرکوزی نے لکھا کہ اگر جیل کے بڑے آہنی دروازے کو نظرانداز کریں تو ان کا سیل ایک سستے ہوٹل کی طرح لگتا تھا۔ انہوں نے کتاب میں مزید لکھا ہے کہ سیل میں سونے کے لیے سخت گدا اور پلاسٹک جیسا تکیہ دیا گیا جبکہ بیت الخلا میں ایک شاور تھا جس سے پانی کی صرف چند بوندیں ہی گرتی تھیں۔ واضح رہے کہ نکولس سرکوزی فرانس کی پانچویں جمہوریہ کے پہلے سابق صدر ہیں جنہیں عملی طور پر قید کی سزا دی گئی اور اِسے ملک کی سیاسی تاریخ کا ایک غیرمعمولی واقعہ قرار دیا گیا تھا۔ 70 سالہ نکولس سرکوزی کو 2007 ء کے صدارتی الیکشن کی انتخابی مہم کے لیے لیبیا کے سابق صدر معمر قذافی سے فنڈنگ لینے کے جرم میں سزا سنائی گئی۔