Islam Times:
2025-04-22@14:27:41 GMT

شہدائے جامشورو کا چہلم، ملک کے جید علماء شرکت کرینگے

اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT

شہدائے جامشورو کا چہلم، ملک کے جید علماء شرکت کرینگے

شہدائے جامشورو شہید خواجہ علی کاظم، شہید جان علی شاہ اور شہید خواجہ ندیم کے چہلم میں علامہ شہنشاہ حسین نقوی، علامہ ڈاکٹر شبیر میثمی، علامہ ناظر عباس تقوی، عامہ حسن ظفر نقوی، مولانا کرم علی حیدری، ناصر شیرازی خصوصی شرکت کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ شہدائے جامشورو کے چہلم میں ملک کے جید علماء شرکت کرینگے۔ اس حوالے سے مجلس کا شیڈول بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شہدائے جامشورو شہید خواجہ علی کاظم، شہید جان علی شاہ اور شہید خواجہ ندیم کے چہلم میں علامہ شہنشاہ حسین نقوی، علامہ ڈاکٹر شبیر میثمی، علامہ ناظر عباس تقوی، عامہ حسن ظفر نقوی، مولانا کرم علی حیدری، ناصر شیرازی خصوصی شرکت کریں گے۔ شہید خواجہ کاظم علی کا چہلم 25 رمضان المبارک کو سکردو میں ہوگا جبکہ شہید سید جان علی شاہ رضوی کا چہلم 26 رمضان المبارک کو شگر میں منعقد ہو گا۔ شہید زین ترابی کا چہلم عید کے بعد کراچی میں منعقد ہو گا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: شہید خواجہ

پڑھیں:

کراچی میں مرکزی مسلم لیگ کی شہدائے غزہ کانفرنس کی ڈرون فوٹیج

شرکائے کانفرنس سے خطاب میں صدر پاکستان مرکزی مسلم لیگ سندھ فیصل ندیم نے کہا کہ غزہ کے معاملے پر خطابات نہیں عملی اقدام کا وقت ہے، ہم شرمسار ہیں کہ غزہ کے مسلمانوں کی مدد نہیں کر پا رہے ہیں، حکمرانوں سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ کب تک ہم خاموش تماشائی بنے رہیں گے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی شہدائے غزہ کانفرنس سے جنرل سیکرٹری پاکستان مرکزی مسلم لیگ سیف اللہ خالد، حماس رہنما ڈاکٹر ناجی ظہیر، صدر مرکزی مسلم لیگ سندھ فیصل ندیم، صدر مرکزی مسلم لیگ کراچی احمد ندیم اعوان، صدر مسلم میڈیکل مشن ڈاکٹر ناصر ہمدانی، رکن مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان مفتی یوسف کشمیری، ناظم اعلی اتحاد المدارس پاکستان یحییٰ مجید، صوبائی رہنما مرکزی مسلم لیگ سندھ حافظ محمد انور، صدر مسلم یوتھ لیگ سندھ بلال حیدر، رہنما جمعیت علمائے پاکستان قاضی احمد نورانی، صدر حیدر آباد ڈویژن عقیل احمد لغاری، نائب صدر کراچی انجینئر نعمان علی، مہدی اسحاق، شہباز عبدالجبار، صدر مسلم وومن لیگ کراچی نازیہ فیصل و دیگر نے خطاب کیا۔ شاہراہ قائدین پر کانفرنس میں ہزاروں مرد و خواتین نے شرکت کی۔ شرکا کا جوش و جذبہ قابل دید تھا۔ شرکا نے ہاتھوں میں فلسطین کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے اور غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف بھرپور نعرے بازی کرتے رہے۔

متعلقہ مضامین

  • علامہ ساجد نقوی سے کے پی کے علماء وفد کی ملاقات
  • علامہ ساجد نقوی سے امامیہ علماء کونسل کوہاٹ ڈویژن کے وفد کی ملاقات
  • مسئلہ فلسطین پر اُمت کو مشترکہ موقف اپنانا ہوگا، علامہ جواد نقوی
  • علامہ اقبال ؒکا پیغام اُمید، اتحاد اور خودی کا ہے، محسن نقوی
  • علامہ اقبالؒ کا فلسفہ آج بھی ہمارے لئے مشعل راہ ہے:محسن نقوی
  • مرکزی مسلم لیگ کے تحت کراچی میں شہدائے غزہ کانفرنس
  • کراچی میں مرکزی مسلم لیگ کی شہدائے غزہ کانفرنس کی ڈرون فوٹیج
  • ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی کنونشن میں '' محفل مذاکراہ '' کا انعقاد، بانی اراکین کی شرکت 
  • فلسطین امت کی وحدت کا نقطۂ آغاز بن سکتا ہے، علامہ جواد نقوی
  • وزیرخزانہ عالمی معاشی اجلاسوں میں شرکت کیلئے امریکا روانہ، اہم ملاقاتیں کرینگے