چین کے وزیراعظم اگلے ماہ پاکستان آئیں گے، سی پیک منصوبوں کا جائزہ لیا جائے گا
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
چین کے وزیراعظم اگلے ماہ پاکستان آئیں گے، سی پیک منصوبوں کا جائزہ لیا جائے گا WhatsAppFacebookTwitter 0 12 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے کہا ہے کہ اگلے ماہ چینی وزیراعظم پاکستان کا دورہ کریں گے اور اس دوران پاک-چین اقتصادی راہداری (سی پیک)کے منصوبوں کا جائزہ لیا جائے گا۔
انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز اسلام آباد میں چین کی بہار، چین کے مواقع، دنیا کے اشتراک کردہ کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا جہاں چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے بطور مہمان خصوصی خطاب میں کہا کہ آئی ایس ایس آئی کی تقریب میں شرکت کر کے خوشی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ تقریب میں پاکستان اور چین کے تعلقات کو بھرپور انداز میں پیش کیا گیا ہے، پاکستان اور چین کی دوستی مضبوط ہے، ان دو سیشن میں پاکستان اور چین کے درمیان ہونے والے تمام ترقیاتی منصوبوں پر بات چیت کی گئی۔
چینی سفیر نے کہا کہ تقریب کے اکابرین نے پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات کے علاوہ سیکیورٹی صورت حال اور سی پیک پر بات چیت کی، پاکستان اور چین کے تعلقات کے حوالے سے ہم ہر مرتبہ بات کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی وزیراعظم اور صدر مملکت نے چین کا سرکاری دورہ کیا، اپریل میں چینی وزیراعظم پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے، ان کے دورے سے متعلق تمام امور پر بات چیت کی گئی ہے۔چینی سفیر نے کہا کہ دورے کے دوران پاکستان چین اقتصادی راہداری منصوبے سمیت مختلف شعبوں کا جائزہ لیا جائے گا۔
سیمینارز سے چین میں پاکستان کے سابق سفیر مسعود خان نے خطاب میں کہا کہ بین الاقوامی سطح پر چین سب سے زیادہ طاقت ور ملک ہے، افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد پاکستان کو دہشت گردی کے خطرات کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ سی پیک کو ان حلقوں کی طرف سے بہت سی پابندیوں اور منفی پروپیگنڈے کا سامنا کرنا پڑا جو اس کے مخالف ہیں۔ سی پی ای سی، بی آر آئی کو کمزور کرنے کے لیے بہت سے وسائل مختص کیے ہیں۔مسعود خان نے کہا کہ ہمیں ان کا مقابلہ کرنے اور ان کی نفی کرنے کے لیے وسائل بھی مختص کرنے چاہئیں، پروپیگنڈا جنگ بہت خطرناک ہے کیونکہ یہ بیانیہ کی شکل اختیار کرتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں بیانیہ سازی میں بھی سرمایہ کاری کرنی چاہیے، ہم چین کی ترقی کا جشن مناتے ہیں کیونکہ ہم نے چین کی ترقی سے فائدہ اٹھایا ہے، پاک-چین مشترکہ بھلائی کے لیے مل کر کام کریں گے۔سابق سفیر نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان شاعری اور نثر میں ہم آہنگی ہے۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کا جائزہ لیا جائے گا پاکستان اور چین کے نے کہا کہ سی پیک چین کی
پڑھیں:
آئی ایم ایف نے بجٹ سے صوبائی نوعیت کے ترقیاتی منصوبے ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا
ذرائع کے مطابق وفاق آئندہ بجٹ میں 168 صوبائی ترقیاتی منصوبے وفاقی بجٹ سے نکالنے پر مجبور ہے۔ صوبائی نوعیت کے 168 ترقیاتی منصوبوں کی لاگت 1100 ارب روپے ہے جبکہ وفاق 300 ارب روپے خرچ کر چکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے ترقیاتی بجٹ سے صوبائی نوعیت کے ترقیاتی منصوبے ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ وفاق 18 ویں ترمیم کے بعد منتقل صوبائی منصوبوں پر ترقیاتی بجٹ خرچ نہ کرے۔ ذرائع کے مطابق وفاق آئندہ بجٹ میں 168 صوبائی ترقیاتی منصوبے وفاقی بجٹ سے نکالنے پر مجبور ہے۔ صوبائی نوعیت کے 168 ترقیاتی منصوبوں کی لاگت 1100 ارب روپے ہے جبکہ وفاق 300 ارب روپے خرچ کر چکا ہے۔ آئی ایم ایف نے صوبائی نوعیت کے 168 منصوبوں پر مزید خرچ کرنے سے روک دیا ہے۔ ان منصوبوں کو مکمل کرنے کے لیے وفاق کو مزید 800 ارب روپے خرچ کرنا تھے تاہم اب 168 صوبائی نوعیت کے منصوبے صوبائی ترقیاتی بجٹ سے مکمل کیے جا سکتے ہیں۔