نوکری پیشہ خواتین اور طالبات کو مفت ای بائیکس دینے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
کراچی: سندھ حکومت نے نوکری پیشہ خواتین اور طالبات کو مفت ای وی بائیکس دینے کا اعلان کردیا۔ شرجیل میمن کہتے ہیں کہ سندھ کی جانب سے پاکستان میں پہلی بار ای وی بسز شروع کی گئیں، سندھ میں سرمایہ کاری کیلئے بہت شعبے ہیں، برطانوی بزنس مین یہاں سرمایہ کاری کریں۔
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن سے برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر زو ویئر نے ملاقات کی، ملاقات میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن بھی موجود رہے۔ شرجیل انعام میمن نے معزز مہمانوں کو سندھی اجرک اور ٹوپی بھی پیش کیں۔
شرجیل میمن نے اس موقع پر کہا کہ صحت، ہاؤسنگ، تعلیم اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں میں بڑے پیمانے پر کام کیا جا رہا ہے، حکومت سندھ کی جانب سے پاکستان میں پہلی بار ای وی بسز شروع کی گئیں۔ سندھ میں سرمایہ کاری کیلئے بہت شعبے ہیں، چاہتے ہیں کہ برطانوی سرمایہ کار سندھ میں سرمایہ کاری کریں۔
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ خواتین کیلئے الیکٹرک بائیکس کا منصوبہ بھی منظور کرلیا گیا ہے، نوکری پیشہ خواتین اور طالبات کو مفت ای وی بائیکس دی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ صوبے میں عوامی فلاح و بہبود کیلئے جو کام ہورہا ہے، وہ قابل ستائش ہے، مستقبل میں مختلف شعبوں میں شراکت داری کو فروغ دیا جائے گا۔
شرجیل میمن نے بتایا کہ این آئی سی وی ڈی جیسے طبی مراکز عالمی معیار کی سہولیات فراہم کررہے ہیں، سندھ میں دنیا کا سب سے بڑا ہاؤسنگ منصوبہ جاری ہے، منصوبے کے تحت 21 لاکھ مکانات سیلاب متاثرین کیلئے تعمیر کیے جارہے ہیں۔
برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر زو ویئر نے حکومت سندھ کے ترقیاتی منصوبوں کی تعریف کی۔ انہوں نے کہاکہ صوبے میں عوامی فلاح و بہبود کیلئے جو کام ہورہا ہے، وہ قابل ستائش ہے، مستقبل میں مختلف شعبوں میں شراکت داری کو فروغ دیا جائے گا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سرمایہ کاری
پڑھیں:
رانا ثنا کا شرجیل میمن سے رابطہ، دونوں رہنماؤں کا کینالز معاملہ بات چیت سے حل کرنے پر اتفاق
اسلام آباد:وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن سے فون پر رابطہ کیا جس میں دونوں رہنماؤں نے کینالز مسئلے کو بات چیت سے حل کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور میاں نواز شریف نے ہدایت دی ہے کہ کینالز کے معاملے پر سندھ کے تحفظات کا خاتمہ کیا جائے۔
وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ کینالز کے معاملے پر سندھ کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔
سینیئر صوبائی وزیر سرجیل میمن نے کہا کہ سندھ حکومت کینالز کے معاملے پر ہر فورم پر اپنا مؤقف پیش کر چکی ہے، پیپلز پارٹی اور سندھ کے عوام کو متنازعہ کینالز پر شدید تحفظات ہیں۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے عوام کے لئے 1991 کے معاہدے کے تحت پانی کی منصفانہ تقسیم چاہتی ہے، پیپلز پارٹی بھی کینالز کے معاملے پر وفاقی حکومت سے مذاکرات کے لیے تیار ہے۔