54کروڑ کی خورد برد کا الزام: پاکستانی ماڈل نادیہ حسین کے شوہر کے ہمراہ شریک ملزم کی ضمانت منظور
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
54 کروڑ روپے کی خورد برد کے مقدمے میں گرفتار بینک الفلاح سیکورٹیز کے سابق سی ای او اور معروف پاکستانی ماڈل نادیہ حسین کے خاوند عاطف محمد خان کے شریک ملزم نے ضمانت حاصل کرلی۔
کراچی میں سیشن عدالت کے روبرو کروڑوں روپے کابینک فراڈ کے مقدمے میں شریک ملزم سہیل محمود شیخ کی درخواست ضمامت پر سماعت ہوئی۔
عدالت نے ملزم سہیل محمود شیخ کی ضمانت منظور کرتے ہوئے 2 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا۔
یہ بھی پڑھیں: 54 کروڑ روپے کے فراڈ میں ملوث نادیہ حسین کے شوہر کے جسمانی ریمانڈ میں 5 روز کی توسیع
درخواست گزار کے وکیل فیض درانی ایڈووکیٹ نے مؤقف دیا کہ سہیل محمود شیخ کا اس مقدمےسے کوئی تعلق نہیں ہے۔
سہیل محمود شیخ 2016 سے 2019 تک چیف فنانس آفیسر رہے ہیں، عاطف خان کے کسی جرم سے سہیل محمود شیخ کا تعلق نہیں۔
انہوں نے مؤقف اپنایا کہ ایف آئی اے نے نجی بینک کے سیکیوٹیز ہیڈ کی شکایت پر مقدمہ درج کیا ہے، ملزم عاطف خان ڑیمانڈ پر ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سہیل محمود شیخ
پڑھیں:
عمرہ زائرین کی بس خوفناک حادثے کا شکار، 5 پاکستانی عمرہ زائرین جاں بحق،متعدد زخمی
سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی بس خوفناک حادثے کا شکار، 5 پاکستانی عمرہ زائرین جاں بحق ہوگئے۔ جس میں 3 خواتین اور 2 مرد زائرین شامل ہیں۔ سعودی عرب سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق عمرہ زائرین کی بس البدر سے مدینہ منورہ جاتے ہوئے ٹرالر سے ٹکرا کر حادثےکا شکار ہوئی۔ بس میں سوار 3 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق جب کہ متعدد عمرہ زائرین زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے، زخمیوں میں خواتین، بچے اور بزرگ شامل ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق زائرین کا تعلق پاکستان سے ہے۔ ان میں سے دو خواتین کا تعلق ضلع بہاولنگر کے گاؤں 228 نائن آر سے جب کہ تیسری خاتون بہاولنگر کے نواحی گاؤں 201 مراد کی رہائشی تھیں۔ جاں بحق مرد حضرات میں ایک بزرگ نواحی گاؤں 39 تھری آر جب کہ دوسرے بزرگ کا تعلق ڈاہرنوالہ شہر سے بتایا جا رہا ہے۔