وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت کیڈٹ و ریزیڈیشنل کالجز کے مالی امور کی بہتری کیلئے جائزہ اجلاس
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مارچ2025ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبے کے کیڈٹ اور ریزیڈیشنل کالجز کے مالی امور کا جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ سطحی اجلاس بدھ کے روز یہاں چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا اجلاس میں صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی، صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، پرنسپل سیکرٹری بابر خان، سیکرٹری خزانہ عمران زرکون، سیکرٹری کالجز صالح بلوچ سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی، اجلاس میں صوبے کی مختلف کیڈٹ و ریزیڈیشنل کالجز کے مالی امور کا جائزہ لیتے ہوئے ایک ہی نوعیت کے مختلف اداروں میں طالب علموں پر اٹھنے والے فی کس اخراجات کا موازنہ پیش کیا گیا، وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی نے کیڈٹ و ریزیڈیشنل کالجز کے مالی امور کو منظم کرنے کے لئے جامع فنانشل مینجمنٹ سسٹم قائم کرنے کا حکم دیا اس ضمن میں وزیر اعلیٰ نے ایک کمیٹی قائم کرنے کی ہدایت کی جس میں پرنسپل سیکرٹری ٹو چیف منسٹر بابر خان، سیکرٹری خزانہ عمران زرکون اور سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن صالح بلوچ شامل ہوں گے یہ کمیٹی کیڈٹ و ریزیڈیشنل کالجز کے مالی امور کی بہتری کیلئے اپنی جامع تجاویز پیش کرے گی جس کی روشنی میں مزید اہم فیصلے کئے جائیں گے۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
محکمہ اسکول ایجوکیشن نے یکم جون سے چھٹیاں دینے کی سمری وزیراعلیٰ کو بھجوا دی
لاہور(نیوز ڈیسک)محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے سالانہ کلینڈر کے مطابق یکم جون سے موسم گرما کی چھٹیوں کی اجازت مانگ لی ہے۔
تعلیمی اداروں میں یکم جون سے چھٹیاں دینے کی سمری وزیر اعلی کو بھجوا دی گئی ہے، سیکرٹری ایجوکیشن خالد نذیر وٹو نے کہا کہ اسکولوں میں ہیٹ ویو کی وجہ سے چھٹیاں جلد بھی دی جاسکتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ موسم گرما کی چھٹیاں دینے کے حوالے سے سمری وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کو بھیج چکے ہیں،چھٹیاں جلد دینے یا نہ دینے کی حتمی منظوری وزیر اعلیٰ پنجاب دیں گی۔
مریم نواز کا یکم مئی کو ساڑھے 12 لاکھ افراد میں راشن کارڈ تقسیم کرنے کا اعلان