پشاور:

وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ سازی احسن اقبال نے کہا ہے کہ اڑان پاکستان تمام صوبوں کے لیے ہے جس سے نوجوانوں کو نئی راہیں اور بہترین وسائل فراہم ہوں گے۔

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت صوبوں کو مالی اور دیگر شعبوں میں مدد فراہم کررہی ہے، ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت نے اڑان پاکستان کی بہترین ورکشاپ کا انعقاد کیا جس پر ان کے شکر گزار ہیں۔

وفاقی وزیر کہنا تھا کہ آئے روز آبادی بڑھ رہی ہے جبکہ صحت کے مسائل بھی بڑھ رہے ہیں،   وفاقی حکومت ہیپاٹائٹس اور دیگر جاں لیوا امراض کی تشخیص اور ادویات کی فراہمی کے لیے تمام صوبائی حکومتوں کی مدد کررہی ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ موجودہ وفاقی حکومت کی بہتر معاشی پالیسوں کی وجہ سے افراط زر کی شرح 38 فیصد سے 4 فیصد پر آگئی ہے جبکہ شرح سود 23 سے 12 فیصد پر آگئی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ ہمارے سیاسی اختلافات ہوسکتے ہیں لیکن پاکستان کی ترقی اور خوشحالی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

بلوچستان کی صورتحال کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردوں کے ٹرین پر حملے اور معصوم شہریوں، عورتوں اور بچوں کو یرغمال بنانے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ 

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کے دشمن نہیں چاہتے کہ پاکستان ترقی کرے، کرپٹو کرنسی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ  بینک جائزہ لے رہا ہے۔

احسن اقبال نے مزید کہا کہ اڑان پاکستان میں تعلیمی نصاب پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں، جبکہ کوشش ہے کہ شرح خواندگی 99 فیصد تک لے کر جائیں۔

 وزیرمنصوبہ بندی نے کہا کہ این ایف سی کو مکمل سپورٹ کرتے ہیں اور این ایف سی میں گلگت بلتستان اور کشمیر کو بھی شامل  کریں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ سیاست کی بیان بازی الگ ہوتی  ہے اور ریاست کے معملات الگ ہوتے ہیں۔

اس موقع مشیر برائے خزانہ مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر کے ساتھ صوبے اور ضم اضلاع کے شئیر کے حوالے سے بات چیت ہوئی جس کا مثبت رد عمل دیا گیا ہے۔ 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کہنا تھا کہ احسن اقبال وفاقی وزیر نے کہا کہ

پڑھیں:

ایم کیو ایم سندھ کے پانی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی: فاروق ستار 

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ سندھ کے پانی کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ فاروق ستار نے زور دیا کہ پیپلز پارٹی متنازعہ کینالوں کے معاملے پر جلسوں کے پیچھے چھپنے کے بجائے آل پارٹیز کانفرنس بلائے اور بتائے کہ صدر نے اس فیصلے پر دستخط کئے تھے یا نہیں۔ پیپلز پارٹی پنجاب سے سندھ کے حصے کا پانی لیتی ہے مگر کراچی کو اْسکے حق کا پانی نہیں دیتی ہے۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ متنازع کینالز کے معاملے پر ہمارا دو ٹوک مؤقف ہے۔ کراچی والے فراغ دل ہونے کے ساتھ ساتھ صابر اور شاکر بھی ہیں کہ جن کو کبھی بجلی، پانی تو کبھی گیس کی لوڈشیڈنگ کے نام پر تنگ کیا جاتا ہے۔ شہر کی سڑکیں اور انفراسٹرکچر تباہ و برباد ہو چکا مگر اس کے باوجود کراچی کے شہری صبر کئے ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ملک میں دہشت گردی کے نظریاتی مسائل کا حل فکر اقبال میں ہے: وفاقی وزیر
  • ملک میں دہشت گردی کے نظریاتی مسائل کا حل فکر اقبال میں ہے، وفاقی وزیر
  • علامہ اقبالؒ نے مردہ قوم کو شعور دیا، احسن اقبال
  • کسی صوبے کا دوسرے صوبے کے پانی پر ڈاکا ڈالنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا: احسن اقبال
  • کسان خوشحال ہوگا تو ملک ترقی کرے گا: ہمایوں اختر خان
  • فیکٹ چیک: کیا سابق چینی وزیر اعظم نے واقعی سزائے موت کی تجویز دی؟
  • ایم کیو ایم سندھ کے پانی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی: فاروق ستار 
  • دنیا کے ساتھ چلنے کے لئے اکنامک ریفارمز کی ضرورت ہے،احسن اقبال
  • مارکیٹ میں نئی تبدیلیوں کیلئے خود کو تیار رکھیں؛ احسن اقبال
  • مہنگائی 38 فیصد سے ایک اشاریہ 5 فیصد تک آگئی، پاکستان خوشحالی کی طرف گامزن ہے، وزیراعظم شہباز شریف