جعفر ایکسپریس حملہ، سیکیورٹی فورسز کا آپریشن آخری مراحل میں، تمام دہشت گرد مارے گئے
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
جعفر ایکسپریس حملہ، سیکیورٹی فورسز کا آپریشن آخری مراحل میں، تمام دہشت گرد مارے گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 12 March, 2025 سب نیوز
کوئٹہ(سب نیوز)بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر ہونے والے حملے میں سیکیورٹی فورسز کا دہشت گردوں کے خلاف آپریشن آخری مراحل میں داخل ہوگیا ہے جہاں تمام دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے بڑی تعداد میں یرغمال مسافروں بشمول عورتوں اور بچوں کو بازیاب کروا لیاہے، جنہیں کے دہشت گرد انسانی شیلڈ کے طور پر استعمال کر رہے تھے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا تھ اکہ اس سے پہلے 190 مسافروں کو بازیاب کروایا جا چکا ہے، دوران کلیئرنیس آپریشن انتہائی اختیاط اور مہارت کا مظاہرہ کیا گیا اور معصوم جانیں بچائی گئیں۔انہوں نے بتایا کہ دہشت گردوں کی بربریت کا پہلے سے نشانہ بننے والے چند شہیدمسافروں کی تعداد کا تعین کیا جا رہا ہے جبکہ موقع پر موجود تمام دہشت گردوں کو واصل جہنم کر دیا گیا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ آپریشن کے حوالے سے تفصیلات سے جلد ہی آگاہ کردیا جائے گا۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سیکیورٹی فورسز
پڑھیں:
سیکیورٹی فوسرز کے خیبرپختونخواہ میں 2 مختلف آپریشنز، کارروائی کے دوران 6 خوارج ہلاک
خیبرپختونخوا میں 2 مختلف آپریشنز میں سیکیورٹی فورسز نے 6 خوارج جہنم واصل کر دئے۔
سکیورٹی فورسز کے صوبہ خیبر پختونخوا میں دو الگ الگ آپرئشنز کے نتیجے میں انتہائی مطلوب دہشت گرد سرغنہ ذبیح اللہ عرف ذاکران سمیت 6 خوارج مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 5 خوارج مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے کامیابی سے خوارج کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان میں ایک اور انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی میں خارجی سرغنہ ذبیح اللہ عرف ذاکران مارا گیا، ذبیع اللہ سیکیورٹی فورسز کے خلاف متعدد دہشت گردی کی کارروائیوں سمیت بے گناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا۔
علاقے میں پائے جانے والے کسی ممکنہ خارجی کو ختم کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن بھی کیا گیا، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔