کراچی(شوبز ڈیسک)پاکستانی ڈراما انڈسٹری کی اداکارہ اور ماڈل علیزے شاہ کا دعویٰ ہے کہ وہ اپنا مکمل جسم بھی تبدیل کرانے سے نہیں ڈرتیں۔

تفصیلات کےمطابق پاکستانی معروف اداکارہ علیزے شاہ نے بھی وقت کی بچت کرتے ہوئے اسٹوری میں لکھ ڈالا کہ ،’روزہ رکھ کر میری سٹوری دیکھنے کی کیا تُک ہے؟

سوشل میڈیا صارفین کی نظروں سے ایک اور ویڈیو کلپ گزرا جس میں علیزے شاہ کو بےباکی اور بولڈنس کی تمام حدیں پار کرتے سنا گیا۔

وائرل ہونے والے مختصر سے ویڈیو کلپ میں علیزے شاہ کو یہ کہتے سنا گیا کہ،’کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ میں بے خوف ہوں اور میں اب کچھ بھی کرسکتی ہوں’۔صرف یہی نہیں بلکہ اداکارہ کا یہ بھی کہنا تھا ،’میں اپنی باڈی بھی تبدیل کرسکتی ہوں’۔

علیزے شاہ کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا صارفین تلملا اٹھے اور کمنٹ سیکشن میں خوب غم و غصے کا اظہار کیا۔

ایک صارف نے لکھا کہ،’جب اللہ جسم تبدیل کرے گا تو یہ ڈر اور خوف تب ہی ختم ہوگا’۔

ایک اور صارف نے گلوکار مائیکل جیکسن کے الفاظ ذین نشین کراتے ہوئے لکھا کہ،’مائیکل جیکسن کو یاد رکھنا’۔

یاد رہے کہ مائیکل جیکسن وہ شخصیت ہے جس نے خواہش تو 150 سال تک جینے کی کی تھی لیکن محض 50 برس کی عمر میں ہی دنیا سے چل بسا۔

ایک وقت تھا جب لوگ علیزے شاہ کی بڑی بڑی آنکھیں ، چہرے کی معصومیت اور نازک نین نقش پر مر مٹنےکو تیار ہوجاتے تھے، یہ کہانی اس وقت شروع ہوئی جب علیزے شاہ نے سال 2018 میں ڈرامہ ‘عشق تماشا’ سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا اور ہم ٹی وی کا ایوارڈ برائے بیسٹ ٹی وی سینسیشن بھی حاصل کرلیا۔

اور پھر سال 2019 میں ریلیز ہونے والا ڈرامہ عہد وفا ان کے کریئر کے لیے بریک تھرو ثابت ہوا جس میں احد رضا میر کے ساتھ ان کی کیمسٹری خوب جمی۔ بس پھر کیا تھا بڑی بڑی آنکھیں اور چہرے پر معصومیت سجائے علیزے شاہ پورے پاکستان میں مشہور ہوگئیں یہاں تک کہ پڑوسی ملک میں بھی ان کی شہرت کے ڈنکے بجنے لگے۔

لیکن اس کے بعد مداحوں نے ایک وقت وہ بھی دیکھا جب علیزے شاہ اس شہرت کو قبول نہیں کرپائیں اور پھر لگاتار ان کےحوالے سے تنازعات سامنے آنے لگے جس میں مختصر لباس، نین نقش میں تبدیلی، بولڈ انداز وغیرہ شامل ہے۔

اور اب بس کچھ وائرل ہے تو علیزے شاہ کا فحش انداز اور بے باک بیانات جو انہیں اکثر و بیشتر تنقید کی زد میں لائے رکھتے ہیں۔

قبل ازیں علیزے شاہ جو اپنی نمائش کیلئے انسٹاگرام کا بے تحاشہ استعمال کرتی ہیں ، چند اسٹوریز اپڈیٹ کیں جس میں انہیں ماہ صیام میں مغربی لباس پہنے، پاؤٹ کرتے ہوئے سیلفی ویڈیو بناتے اور شوٹنگ کے لیے تیار ہونے کے دوران جوس پیتے دیکھا گیا۔
مزیدپڑھیں:اٹلس ہونڈا نے پرائیڈر 2025ء متعارف کرادیا

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: علیزے شاہ

پڑھیں:

جے یو آئی دیگر اپوزیشن اور پی ٹی آئی سے علیحدہ اپنا الگ احتجاج کرےگی، کامران مرتضیٰ

موجودہ حکومت کے قیام کے بعد سے ہی اپوزیشن جماعتیں احتجاج کر رہی ہیں، پی ٹی آئی نے پہلے عام انتخابات میں مینڈیٹ چوری ہونے کا دعویٰ کیا اور پھر موجودہ حکومت کو جعلی قرار دیتے ہوئے فوری طور پر حکومت کو ختم کرنے اور نئے انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا، اس احتجاج میں پی ٹی آئی کے ساتھ محمود خان اچکزئی بھی ہم آواز نظر آئے، اپوزیشن کی بڑی جماعت جمیعت علما اسلام پی ٹی آئی کے ساتھ یک زبان نظر نہیں آئی، البتہ اپنا الگ احتجاج کرتی رہی۔

یہ بھی پڑھیں جے یو آئی کا پی ٹی آئی سمیت کسی سیاسی اتحاد میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف نے جے یو آئی کو عید کے بعد احتجاج میں شامل ہونے کی دعوت دی تھی اور پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ جمیعت علما اسلام نے پی ٹی آئی کے ساتھ احتجاج میں شامل ہونے کی مشروط حامی بھر لی ہے، جے یو آئی رہنما بھی کہتے تھے کہ اب پاکستان تحریک انصاف اور ہمارے فاصلے کم ہو گئے ہیں۔

وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے جمعیت علما اسلام کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہاکہ جے یو آئی نے حتمی طور پر فیصلہ کرلیا ہے کہ وہ تحریک انصاف کےساتھ اتحاد نہیں کرےگی اور نہ ہی کسی ایسے اتحاد کا حصہ بنے گی جس کو تحریک انصاف لیڈ کر رہی ہو۔

انہوں نے کہاکہ جے یو آئی دیگر اپوزیشن اور پی ٹی آئی سے علیحدہ اپنا الگ احتجاج کرےگی۔ جمعیت علما اسلام نے لاہور میں ہونے والے شوریٰ کے اجلاس میں فیصلہ کیا ہے کہ جے یو آئی کسی بھی اپوزیشن جماعت کے ساتھ مل کر احتجاج نہیں کرے گی، جے یو آئی کی اپنی الگ پہچان ہے، الگ سوچ اور نظریہ ہے، اسی کے تحت احتجاج کیا جائے گا۔

سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہاکہ پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد میں شامل نہ ہونے کی کوئی خاص وجہ نہیں ہے، جے یو آئی اپنے طور پر اپنی سیاسی جدو جہد جاری رکھے گی اور بطور اپوزیشن حکومت کو ٹف ٹائم دینے کی کوشش کرےگی۔

سینیئر تجزیہ کار انصار عباسی نے وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جے یو آئی کے علاوہ اپوزیشن جماعتوں میں جو اپوزیشن جماعتیں پاکستان تحریک انصاف کا ساتھ دے رہی ہیں ان کی اتنی وقعت نہیں ہے، جب تک جمیعت علما اسلام پی ٹی آئی کا ساتھ نہیں دے گی اپوزیشن جماعتیں حکومت پر کوئی زیادہ پریشر نہیں ڈال سکتیں۔

یہ بھی پڑھیں علی امین گنڈاپور پی ٹی آئی کے گوربا چوف، جے یو آئی نے فضل الرحمان کے خلاف بیان پر وضاحت مانگ لی

انہوں نے کہاکہ پاکستان میں اپوزیشن کے احتجاج کوئی بڑی تبدیلی رونما نہیں کر سکے، 2014 میں اسٹیبلشمنٹ نے اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مل کر حکومت کے خلاف احتجاج کیا تھا لیکن وہ احتجاج بھی اس وقت کامیاب نہیں ہوا تھا اور اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا تھا البتہ حکومت کے لیے وہ احتجاج ایک بڑا چیلنج بن کر سامنے آیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اسٹیبلشمنٹ الگ احتجاج پی ٹی آئی جمعیت علما اسلام جے یو آئی سیاسی اتحاد سینیٹر کامران مرتضیٰ مولانا فضل الرحمان وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • اے آئی نے چاہت اور بابراعظم کا مقابلہ کرواڈالا؛ ویڈیو پر مداح حیران
  • جے یو آئی دیگر اپوزیشن اور پی ٹی آئی سے علیحدہ اپنا الگ احتجاج کرےگی، کامران مرتضیٰ
  • فلم ’سکندر‘ کے سینسر کیے گئے سین کی ویڈیو وائرل؛ مداح حیران، فلم ناقدین پریشان
  • نواز شریف کی طبیعت ناساز، لندن میں اپنا قیام بڑھادیا
  • ڈونلڈ ٹرمپ کے دور اقتدار کے ہلچل سے بھرے پہلے 3 ماہ؛ دنیا کا منظرنامہ تبدیل
  • ججز ٹرانسفر و سینیارٹی کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپنا جواب جمع کروادیا
  • غنیٰ علی نے وزن کس طرح کم کیا؟ مداح حیران رہ گئے
  • غنی علی نے وزن کس طرح کم کیا؟ مداح حیران رہ گئے
  • پی ٹی آئی حکومت میں 6 ارب 23 کروڑ کہاں گئے؟ محکمہ صحت کا حیران کن انکشاف
  • تبدیل ہوتی دنیا