WE News:
2025-04-22@14:25:15 GMT

آئی ایم ایف کے مطالبے پر 30 ہزار سرکاری نوکریاں ختم

اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT

آئی ایم ایف کے مطالبے پر 30 ہزار سرکاری نوکریاں ختم

پنجاب حکومت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی شرائط کے مطابق 30 ہزار سرکاری اسامیاں ختم کیں۔

یہ انکشاف اسپیکر ملک محمد احمد خان کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران وزیر آبپاشی کاظم پیرزادہ نے کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں بجلی 2 روپے فی یونٹ سستی، حکومت نے آئی ایم ایف کو منا لیا

اجلاس میں پنجاب کے آبپاشی کے نظام پر توجہ مرکوز کی گئی۔ اسپیکر نے پانی کی شدید قلت کا سامنا کرنے والے کسانوں کی جدوجہد پر روشنی ڈالی اور وزارت پر زور دیا کہ وہ کارروائی کرے۔

صوبائی وزیر پیرزادہ نے پرانے نہری نظام اور مالی مشکلات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ نہری نظام اصل میں 67 فیصد زمین کی خدمت کے لئے ڈیزائن کیا گیا تھا لیکن اس وقت یہ نہر ٹوٹنے کے خطرے کی وجہ سے گنجائش سے کم کام کر رہا ہے۔

انہوں نے اسمبلی کو یقین دلایا کہ حکومت اس سال نظام کو بہتر بنانے کے لیے کام کر رہی ہے۔

نکاسی آب کے جاری منصوبوں پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا۔

مزید پڑھیے: آئی ایم ایف کے ایما پر سرکاری ملازمین کے گرد گھیرا تنگ

حکومتی رکن امجد علی جاوید نے جھنگ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کے اضلاع میں بعض منصوبوں کی افادیت پر سوال اٹھایا۔

اسپیکر نے سیکریٹری اور محکمہ آبپاشی کے درمیان کوآرڈینیشن کے فقدان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے راوی سائفن جیسے اہم مسائل کو حل کرنے میں تاخیر کا حوالہ دیا۔

نہر کی صفائی کے بارے میں وضاحت

اسمبلی میں نہر کی صفائی کے دوران نکالی گئی مٹی کو ٹھکانے لگانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید پڑھیں: اہم ڈیٹا کے تبادلے کے ساتھ ہی آئی ایم ایف سے مذاکرات کا پہلا مرحلہ مکمل

اوزیر پیرزادہ نے واضح کیا کہ یہ مٹی نہری کنارے کی مضبوطی اور کسانوں کے ذریعہ استعمال کی جاتی ہے۔

انہوں نے کسی بھی دعوے کی تردید کی کہ اسے تجارتی طور پر فروخت کیا جارہا ہے۔ اجلاس کے دوران 7 نئے بل پیش کیے گئے جن میں پنجاب موٹر وہیکلز (ترمیمی) آرڈیننس 2025 پنجاب لوکل گورنمنٹ بل 2025 پنجاب نارکوٹکس سبسٹنس کنٹرول بل 2025 تمام بلز کو نظر ثانی کے لیے متعلقہ کمیٹیوں کو بھجوا دیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آئی ایم ایف حکومت پنجاب سرکاری اسامیاں سرکاری نوکریاں.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ا ئی ایم ایف حکومت پنجاب سرکاری اسامیاں سرکاری نوکریاں ا ئی ایم ایف

پڑھیں:

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر سندھ حکومت کا کریک ڈاؤن، 17 ہزار 980 موٹرسائیکلیں ضبط

کراچی:

سندھ حکومت کی جانب سے ٹریفک قوانین کے خلاف کریک ڈاؤن میں اب تک مجموعی طور پر 17,980 موٹر سائیکلیں ضبط کی جا چکی ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ کے سینئر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کریک ڈاؤن کے حوالے سے بریفنگ دی۔

انہوں نے بتایا کہ  فینسی نمبر پلیٹس، ٹنٹڈ گلاس، اور دیگر غیر قانونی لوازمات کے خلاف 1,295 کارروائیاں عمل میں لائی گئیں جبکہ 308 ہیوی اور لائٹ ٹرانسپورٹ گاڑیاں ضبط کی گئیں۔

شرجیل میمن کے مطابق 230 گاڑیوں کی رجسٹریشن کو عارضی طور پر معطل کرتے ہوئے مخصوص شرائط کے تحت چھوڑا گیا، شرائط میں تکنیکی بہتری، فٹنس سرٹیفکیٹ کی تجدید، اور دیگر عوامل شامل ہیں۔

اپنے بیان میں سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ٹریفک بے ضابطگیوں نے شہریوں کی جانوں کو خطرہ لاحق ہوتا ہے، کریک ڈاؤن شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے کیے گئے عملی اقدامات کا ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی صرف ایک معمولی جرم نہیں بلکہ اجتماعی سلامتی کے لیے خطرہ ہے، کارروائیاں بلا تفریق جاری رہیں گی، ان کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ یہ مہم صرف آغاز ہے اور آنے والے دنوں میں مزید سخت اقدامات کیے جائیں گے، شہری قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مکمل تعاون کریں اور غیر قانونی لوازمات سے گریز کریں۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ حکومت کا محکمہ تعلیم میں 90 ہزار اساتذہ بھرتی کرنے کا فیصلہ
  • عوامی مقامات پرتھوکنے والے کو 10 ہزار جرمانہ ہوگا
  • حج کے خواہشمند 67 ہزار افراد کا معاملہ مزید لٹک گیا
  • ’تھوکنے ، کوڑا پھینکنے پر10 ہزار روپے جرمانہ ‘ پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ 
  • مائنز اینڈ منرلز بل مسترد: جے یو آئی کا نئے الیکشن کے مطالبے کا اعادہ 
  • اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کا اقدام، ایک لاکھ ملازمین کی نوکریاں خطرے میں
  • 67 ہزار عازمین حج کا کوٹہ بحال کرنے کی کوشش کی، سعودی عرب نے 10 ہزار کی اجازت دی ہے، وزیر مذہبی امور
  • ارسا نے پنجاب اور سندھ کیلئے پانی کی فراہمی بڑھا دی
  • ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر سندھ حکومت کا کریک ڈاؤن، 17 ہزار 980 موٹرسائیکلیں ضبط
  • گندم کی فی من قیمت 4 ہزار روپے مقرر کرنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر