پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے۔جیو نیوز کے مطابق 16 مارچ کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا تخمینہ ہے۔ پیٹرول کی قیمت میں 14 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر ساڑھے 8 روپے تک کی کمی کا تخمینہ ہے۔ مٹی کا تیل 10 روپے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل 7 روپے تک کم ہوسکتا ہے۔ اگلے تین دن کی عالمی قیمت میں اتار چڑھاؤ کے حساب سے قیمتوں کا حتمی تعین ہوگا۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: کمی کا
پڑھیں:
آٹے کے بعد گھی کی قیمت میں بھی بڑی کمی
لاہور(نیوز ڈیسک) آٹے کے بعد گھی کی قیمت میں بھی بڑی کمی آ گئی تاہم چکن بدستور مہنگی ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق آٹے کے بعد گھی کی قمیتوں میں بھی کمی آئی ہے۔
صدر کریانہ مرچنٹس ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ آٹے کا 20 کلو والا تھیلا 200 روپے کمی سے 1550 روپے پر آگیا ہے جبکہ گھی کی قیمت میں 18 روپے کلو کمی ہوئی ہے۔
صدر کریانہ مرچنٹس ایسوسی ایشن کے مطابق ایک ماہ میں گھی کی فی کلو قیمت میں 29 روپے کی کمی ہوئی ہے۔
صدر کریانہ مرچنٹس ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ انتظامیہ مٹن اور مرغی کے گوشت کی قیمت کم کرنے میں مکمل ناکام طور پر ناکام نظر آ رہی ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف امریکا میں 700 مقامات پر ہزاروں افراد کے مظاہرے