حکومت پنجاب کا غیرمسلم شہریوں کو مذہبی تہواروں پر خصوصی گرانٹ دینے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
پنجاب حکومت نے رمضان نگہبان پروگرام کی طرز پر صوبے میں مقیم غیرمسلم شہریوں کو بھی انکے مذہبی تہواروں پر خصوصی گرانٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق مارچ اور اپریل کے مہینوں میں مختلف مذاہب کے بڑے تہوار آرہے ہیں۔ رمضان المبارک کے بعدمسلمان عید منائیں گے جب کہ ہندو برادری 13 اور 14 مارچ کو ہولی کا تہوار منائیگی۔
سکھ برادری 14 اپریل کو خالصہ جنم دن اور وساکھی منائیگی جبکہ مسیحی برادری 20 اپریل کو ایسٹر منائے گی
پنجاب حکومت نے سکھ، ہندو اور مسیحی برداری کو ان کے مذہبی تہواروں پر خصوصی گرانٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور سردار رمیش اروڑہ نے ایکسپریس نیوز کو بتایا کہ مستحق مسیحی،سکھ اور ہندو خاندانوں کو 15 ہزار روپے کی گرانٹ دی جائیگی۔
انہوں نے کہا وزیراعلی پنجاب اقلیتوں کو اپنے سر کا تاج سمجھتی ہیں، اس لئے مستحق اقلیتی خاندانوں کو اسپیشل گرانٹ دی جائیگی تاکہ وہ اپنے مذہبی تہوار بھرپور طریقے سے مناسکیں۔
واضع رہے کہ رمضان نگہبان پروگرام کے تحت پنجاب میں 30 لاکھ شہریوں کو 10 ہزار روپے دیئے جارہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
غزہ کی صورت حال “ڈرامائی اور افسوسناک” ہے، پوپ فرانسس
کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پاپائے روم نے مسیحی تہوار ایسٹر کے موقع پر سینٹ پیٹرز باسیلیکا کی بالکونی سے دعائیہ تقریب میں شرکت کی۔ پوپ فرانسس ایک ماہ تک ہسپتال میں علاج کے بعد ڈبل نمونیا سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔
پوپ فرانسس نے ایسٹر سنڈے کے مسیحی تہوار کے موقع پر سینٹ پیٹرز اسکوائر میں اجتماعی دعائیہ تقریب میں مختصر شرکت کی۔ انہیں جیسے ہی سینٹ پیٹرز باسیلیکا کی بالکونی میں لایا گیا وہاں موجود ہزاروں حاضرین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ پاپائے روم نے دھیمی آواز میں کہا “بھائیو اور بہنو، ایسٹر مبارک ہو!”
کیتھولک چرچ کے ہزاروں پیروکار ایسٹر سنڈے منانے کے لیے سینٹ پیٹرز اسکوائر میں جمع ہوتے ہیں۔ یہ اجتماع مسیحی کیلنڈر کا ایک خاص تہوار سمجھا جاتا ہے۔ ویٹیکن سٹی کے مطابق چونکہ پوپ فرانسس ڈبل نمونیا کے علاج کے بعد صحت یاب ہو رہے ہیں لہٰذا ان کی طرف سے ایسٹر عبادات کی قیادت ایک اعلیٰ درجہ کے کارڈینل کو سونپ دی گئیں۔
پاپائے روم کا ایسٹر کا پیغام ان کے ایک معاون نے پڑھ کر سنایا، جس میں پوپ نے کہا کہ غزہ کی صورت حال “ڈرامائی اور افسوسناک” ہے۔ پوپ نے فلسطینی عسکریت پسند گروپ حماس سے باقی یرغمالیوں کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ پوپ نے دنیا میں بڑھتے سامیت دشمنی کے رجحان کو “تشویشناک” قرار دیتے ہوئے، اس کی مذمت کی۔