برطانیہ نے امریکی تیل برداربحری جہاز میں آتشزدگی کے شبہے میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
لندن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 مارچ ۔2025 )برطانوی پولیس نے سمندری حدود میں امریکی تیل برداربحری جہاز میں بڑے پیمانے پر آتشزدگی کے بعد قتل عام کے شبہے میں ایک 59 سالہ شخص کو گرفتار کرلیا ہے حادثے میں عملے کا ایک رکن لاپتہ ہے جس کے بارے میں شبہ ہے کہ وہ ہلاک ہوگیا ہے. برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق تحقیقات شروع کردی گئی ہیں کہ کارگو جہاز نے جیٹ فیول لے جانے والے ٹینکر کو ٹکر کیوں ماری کیونکہ علاقے کے سمندری اور جنگلی حیات کو ممکنہ نقصان پہنچنے کا خدشہ برقرار ہے.
(جاری ہے)
آپریشن کی قیادت کرنے والے برطانوی کوسٹ گارڈ نے اس حادثے میں 36 افراد کو بچا لیا تھا جن میں امریکی آئل ٹینکر ”اسٹینا ایمیکیولیٹ“ کے عملے کے تمام 23 افراد بھی شامل تھے جسے امریکی فوج نے چارٹر کیا تھا برطانوی وزیر ٹرانسپورٹ مائیک کین نے پارلیمان کو بتایا کہ کارگو ”سولونگ“ جہاز کے عملے کا ایک لاپتہ رکن ممکنہ طور پر ہلاک ہو گیا ہے. انگلینڈ میں پولیس نے ایک گرفتاری کی اطلاع دی ہے لیکن مشتبہ شخص کے بارے میں بہت کم معلومات جاری کی ہیں ہمبرسائیڈ پولیس کے سینئر تفتیشی افسر کریگ نکلسن نے ایک بیان میں کہا کہ تحقیقات کے بعد سنگین لاپروائی کے شبہے میں ایک 59 سالہ شخص کو گرفتار کیا ہے. مائیک کین نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ اسٹینا ایمیکیولیٹ پر لگی آگ بجھا دی گئی ہے لیکن کوسٹ گارڈ کی جانب سے فوری طور پر اس کی تصدیق نہیں کی گئی برطانیہ کے کوسٹ گارڈ کا کہنا ہے کہ’ ’سولونگ“ جہاز اب بھی جل رہا ہے اور اسٹینا ایمیکیولیٹ پر لگی آگ بہت کم ہو گئی ہے. کوسٹ گارڈز نے سولونگ پر گہری نظر رکھی ہوئی تھی جو رات گئے ٹینکر سے علیحدہ ہو گیا تھا اور جنوب کی طرف جھک رہا تھا اس کے ساتھ چار ٹگ کشتیاں بھی تھیں جن میں سے ایک کشتی سے منسلک تھی اسٹینا ایمیکیولیٹ کے امریکی آپریٹر کراو¿لی کا کہنا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں اے ون جیٹ ایندھن سے بھرے ٹینک میں آگ لگ گئی تھی.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
جیت کیساتھ کراچی کنگز کے کپتان نے ٹی20 میں اہم سنگ میل عبور کرلیا
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن میں کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے ٹی20 فارمیٹ میں 13 ہزار رنز بنانے کا سنگ میل عبور کرلیا۔
گزشتہ روز پشاور زلمی کیخلاف کھیلے گئے مقابلے میں کراچی کنگز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد محض 2 وکٹوں سے فتح سمیٹی، اس میچ میں کپتان ڈیوڈ وارنر نے 47 گیندوں پر 60 رنز کی اننگز کھیلی اور ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔
اس میچ میں ڈیوڈ وارنر نے 60 رنز کی اننگز کھیلنے کے ساتھ ہی ٹی20 کیرئیر میں 13 ہزار رنز بناکر اعزاز بھی حاصل کیا۔
مزید پڑھیں: 'ہیئر ڈرائر' کے بعد 'ہیئر ٹریمر' پی ایس ایل میں فرنچائز کھلاڑی کو تحفہ
اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے کرس گیل 14 ہزار 562، ایلکس ہیلز 13 ہزار 610، شعیب ملک 13 ہزار 571، کیرون پولارڈ 13 ہزار 537 اور ویرات کوہلی 13 ہزار 208 رنز کیساتھ سرفہرست ہیں۔
مزید پڑھیں: ابرار کی "ٹریڈ مارک وکٹ سیلیبریشن" کا حسن علی نے مذاق بناڈالا
میچ کے بعد کراچی کنگز کی انتظامیہ نے ہوٹل میں رات گئے ڈیوڈ وارنر کیلئے ٹیم روم میں ایک تقریب رکھی اور اہم سنگ میل عبور کرنے کی خوشی میں کیک کاٹا۔