Islam Times:
2025-04-22@14:19:10 GMT

اعتکاف تعلق بندگی کی تجدید کا ذریعہ ہے، ڈاکٹر حسن قادری 

اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT

اعتکاف تعلق بندگی کی تجدید کا ذریعہ ہے، ڈاکٹر حسن قادری 

اعتکاف 2025ء کے انتظامات کے جائزہ کیلئے منعقدہ خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن کا کہنا ہے کہ روزہ نفس کی تطہیر اور محاسبہ و تہذیب کے مواقع فراہم کرتا ہے، اعتکاف میں شیخ الاسلام ”عشق الٰہی و لذت توحید“ کے موضوع پر روزانہ خطاب کرینگے۔ اسلام ٹائمز۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے اعتکاف 2025ء کے انتظامات کے جائزہ کے لئے منعقدہ خصوصی اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ اعتکاف تعلق بندگی کی تجدید کا ذریعہ ہے۔ روزہ اور رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں اللہ کے لئے اختیار کی گئی خلوت نشینی نفس کی تطہیر،محاسبہ اور تہذیب کے مواقع فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن کا شہر اعتکاف بین الاقوامی شہرت کا حامل اور ایک عظیم الشان تربیتی درسگاہ کا مقام رکھتا ہے۔ معتکفین دس روز تک دین سیکھنے اور تزکیہ نفس کے ماحول سے فیض یاب ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ معتکفین کے احترام و اکرام میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔ اجلاس میں ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ امسال بھی پاکستان سمیت دنیا بھر سے معتکفین و معتکفات منہاج القرآن کے شہر اعتکاف کا حصہ بنیں گے، اس کے لئے رجسٹریشن تکمیل کے آخری مرحلے میں ہے۔ قیام و طعام اور عبادات کے لئے ہر ممکن سہولیات مہیا کی جارہی ہیں۔ طبی سہولیات کی بروقت فراہمی کے لئے 24گھنٹے ڈاکٹر اور طبی عملہ مہیا ہوگا۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن مفت طبی امداد اور ادویات کیلیے وسائل مہیا کرے گا۔ناظم اعلیٰ نے بتایا کہ امسال شہر اعتکاف میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری روزانہ نماز تراویح کے بعد ”عشق الٰہی و لذت توحید“ کے موضوع پر خطاب کی سیریز دیں گے۔ اجلاس میں نائب صدر بریگیڈیئر(ر) اقبال احمد خان، جود حامد، جی ایم ملک، رانا وحید شہزاد، فرحان عزیز و دیگر ممبران کمیٹی نے شرکت کی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کہا کہ کے لئے

پڑھیں:

مدینے کے قریب عمرہ زائرین کی بس کو حادثہ، 4 پاکستانی جاں بحق 9 زخمی

مدینے کے قریب عمرہ زائرین کی بس کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 4 پاکستانی جاں بحق اور 9 زخمی ہوگئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق ڈاہرانوالہ سے عمرہ پر جانے والے زائرین کی بس کو مدینہ کے قریب حادثہ پیش آیا، جاں بحق افراد کا تعلق ڈاہرانوالہ، ہارون آباد اور فورٹ عباس سے بتایا گیا ہے۔
جاں بحق ہونے والی 1 خاتون کا تعلق 201 مراد، 2 خواتین 228 نائن آر، 1 جاں بحق شخص 3/39 آر سے ہے۔

Post Views: 4

متعلقہ مضامین

  • قونصلیٹ جنرل حکومت اور اوورسیزپاکستانیوں کے درمیان موثر رابطہ کاری کا ذریعہ ہے، مصباح نورین
  • چینی صدر شی جن پنگ کے دورہ پاکستان کی 10ویں سالگرہ پر تقریب، مقررین کا خطاب
  • وقف قانون کے خلاف لڑائی میں جیت ہماری ہوگی، ملکارجن کھرگے
  • عمرہ زائرین کی بس حادثے کا شکار ہوگئی، 4 پاکستانی جاں بحق 9 زخمی
  • مدینے کے قریب عمرہ زائرین کی بس کو حادثہ، 4 پاکستانی جاں بحق 9 زخمی
  • ایسٹر تجدید اور اُمید کی علامت ہے: وزیرَ اعظم شہباز شریف
  • ایسٹر تجدید اور امید کی علامت ، صدرمملکت اور وزیراعظم  کی  مسیحی برادری کو مبارکباد
  • ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ سے ملاقات
  • تعلیم، آئی ٹی دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی پیشکش، سازگار ماحول مہیا کر رہے ہیں: مریم نواز
  • جے یو آئی کی مرکزی مجلس عمومی کا دو روزہ اجلاس شروع