Express News:
2025-12-13@23:01:09 GMT

کم ترین وقت میں ماریو گیم مکمل کرنے کا عالمی ریکارڈ

اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT

ایک گیمر نے 4 منٹ اور 54.565 سیکنڈز میں 1985 کے کلاسک سپر ماریو کا پورا گیم ختم کرکے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کرلیا۔

نفٹسکی جو کہ ایک امریکی گیمر ہے جس کے اپنے نام متعدد ریکارڈز ہیں، نے کہا کہ اس ریکارڈ کو حاصل کرنا ماریو کھیلنے کے برسوں اور اس کی تکنیک کو بہتر بنانے کے گھنٹوں کا نتیجہ تھا تاکہ ملی سیکنڈز کے فرق کو بھی ہٹانے کے لیے ہر ممکن چال شامل ہو۔

انہوں نے کہا کہ میں اس قول کو اب حق سمجھتا ہوں کہ پریکٹس میں کامل بناتی ہے۔

انہوں نے گنیز ورلڈ ریکارڈز کو بتایا کہ اس قول پر عمل کرنا کتنا ضروری ہے، اس بات سے اندازہ لگائیں کہ میں اپنا کم از کم 90 فیصد وقت مشق میں صرف کرتا تھا جس کے بارے میں مجھے یقین ہے کہ اس گیم میں اب تک کامیابی حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ بنا۔

4 منٹ اور 54.

565 سیکنڈز میں گیم ختم کرکے نفٹسکی کو سپر ماریو بروس کی تیز ترین تکمیل کا اعزاز حاصل ہوا۔

گیمر جس نے اپنی کوشش کے لیے ایمولیٹر اور کمپیوٹر کی بورڈ کا استعمال کیا، نے کہا کہ وہ اب بھی اپنے اس ریکارڈ وقت سے مطمئن نہیں ہے۔
 

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

وزیراعظم کا ریورس کار ڈرائیونگ کا عالمی ریکارڈ توڑنے پر سلطان گولڈن کو خراجِ تحسین

سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ریورس کار ڈرائیونگ کا عالمی ریکارڈ توڑنے پر سلطان گولڈن کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ 

وزیراعظم نے سلطان گولڈن کی جانب سے ریورس کار ڈرائیونگ کا نیا عالمی ریکارڈ بنانے پر پوری قوم کو مبارکباد دی، کہا کہ سلطان گولڈن نے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے، پوری قوم کو سلطان گولڈن پر فخر ہے ۔ 

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ حکومت کھیلوں کے ہر شعبے میں تمام تر سہولیات کی فراہمی کے لئے پر عزم ہے ۔ 

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی

واضح رہے کہ پاکستان کے سلطان گولڈن نے ریورس ڈرائیونگ کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔

متعلقہ مضامین

  • سلطان گولڈن نے تیز ترین ریورس کار چلانے کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا
  • ستھرا پنجاب منصوبہ عالمی توجہ کا مرکز، بین الاقوامی سطح پر پذیرائی حاصل
  • ہالی ووڈ کا مشہور ولن پیٹر گرین گھر میں مردہ پائے گئے، فلم ’دی ماسک‘ سے عالمی شہرت حاصل کی
  • سلطان گولڈن نے تیز ترین ریورس ڈرائیونگ کا عالمی ریکارڈ توڑدیا
  • سلطان محمد گولڈن کے صاحبزادے عمر گولڈن کا ریمپ جمپ میں شاندار مظاہرہ
  • وزیراعظم کا ریورس کار ڈرائیونگ کا عالمی ریکارڈ توڑنے پر سلطان گولڈن کو خراجِ تحسین
  • پاکستان کے سلطان گولڈن نے تیز ترین ریورس کار دوڑانے کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا
  • پاکستان کے سلطان گولڈن نے ریورس ڈرائیونگ کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا
  • سلطان گولڈن نے ریورس ڈرائیونگ کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا
  • کینیا کی ماحولیاتی کارکن نے درخت کو 72 گھنٹے گلے لگا کر عالمی ریکارڈ قائم کر دیا