پی ٹی آئی والے جو بات ہے ہمیں بتادیں تاکہ ایک دوسرے کو انگیج نہ کریں: کامران مرتضیٰ
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )جے یو آئی (ف) کے رہنما سینیٹر کامران مرتضیٰ کا بانی پی ٹی آئی کے بیان پر ردعمل سامنے آگیا۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کامران مرتضیٰ نے کہا کہ اگر بانی پی ٹی آئی عمران خان کی طرف سے یہ بیان سامنے آیاہے کہ جو ہمارا ساتھ دے گا احسان نہیں کرے گا تو وہ یہ بات ہم تک پہنچادیں تاکہ ہم ایک دوسرے کو انگیج نہ کریں اور یہی بات ہم مولانا فضل الرحمان کو بھی بتادیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اتحاد میں کچھ شرائط کے ساتھ چلنے کو تیا رہوں گے مگر کسی پارٹی کے ساتھ چلنا ہماری مجبوری نہیں۔
طلاق یافتہ بیٹیاں بھی اپنے متوفی والد کی ماہانہ پنشن سے حصہ لینے کی حقدار ہیں، سندھ ہائیکورٹ
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
گندم نرخوں کو مدنظر رکھ کر کھاد کی قیمتوں کا تعین کیا جائے،راناتنویرحسین
اسلام آباد: وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ حکومت کسانوں کےمفادکومدنظررکھ کرقیمتوں کا تعین کرنا چاہتی ہے،کسان کا استحصال کسی طرح بھی پا کستان کے مفاد میں نہیں ہے۔
رانا تنویر حسین کی زیر صدارت فرٹیلائزر جائزہ کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ملک میں کھادوں کی موجودہ قیمتوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران وزیر موصوف نے کھاد کی قیمتوں کے تعین کے لیے تمام شرکاء سے تجاویز طلب کیں اور کہا کہ حکومت کسانوں کے مفاد کو اولین ترجیح دیتے ہوئے قیمتوں کا تعین کرنا چاہتی ہے۔
رانا تنویر حسین نے واضح کیا کہ کسان کا استحصال کسی صورت پاکستان کے مفاد میں نہیں اور اس حوالے سے حکومت سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے کسان بورڈ کی جانب سے دی گئی تجاویز پر عمل درآمد یقینی بنائیں تاکہ زراعت کے شعبے کو مستحکم بنایا جا سکے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ گندم کی قیمتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کھاد کی قیمتوں کا تعین کیا جانا چاہیے تاکہ کسان کو براہ راست فائدہ پہنچے،نجی فرٹیلائزر کمپنیوں کی جانب سے دی گئی سفارشات کو متعلقہ حکام تک پہنچایا جائے گا تاکہ پالیسی سازی میں تمام اسٹیک ہولڈرز کی آواز شامل ہو۔