خیرپور میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ اٹارنی لیاقت علی فائرنگ سے قتل
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
خیر پور(نیوز ڈیسک)خیرپور میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ اٹارنی لیاقت علی پھلپوٹو ایڈووکیٹ کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔پولیس کے مطابق مقتول لیاقت علی پھلپوٹو ایڈووکیٹ سانگھڑ میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ اٹارنی کے عہدے پر تعینات تھے۔
پولیس نے بتایا کہ لیاقت علی پھلپوٹو چھٹی لے کر خیرپور میں اپنے گھر آئے ہوئے تھے جہاں نامعلوم افراد نے انہیں فائرنگ کا نشانہ بنایا جس سے وہ جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق قتل کا مقدمہ درج کرکے قتل کی تحقیقات شروع کردی ہے۔
وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی ہائی الرٹ،پولیس لائنز کے باہر پولیس کمانڈوز کی اضافی نفری بھی تعینات
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: لیاقت علی
پڑھیں:
کندھ کوٹ: گھر پر فائرنگ، 17 سالہ لڑکی جاں بحق، بچی زخمی
— فائل فوٹوکندھ کوٹ کے گاؤں الف بجارانی میں گھر پر فائرنگ سے 17 سال کی لڑکی جاں بحق ہوگئی۔
پولیس کے مطابق واقعے میں ایک بچی بھی زخمی ہوئی ہے جس کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔
دوسری جانب پولیس کو تھرپارکر کے گاؤں محمد علی سمیجو میں کنویں سے خاتون سمیت 2 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔
پولیس اس حوالے سے گاؤں کے افراد سے تفتیش کر رہی ہے۔