ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلون مسک سے ڈسکائونٹ مانگے بغیر ٹیسلا گاڑی خرید لی
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مارچ2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلون مسک کی حمایت میں نئی برینڈڈ ٹیسلا گاڑی خرید لی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لال رنگ کی نئی چمچماتی ہوئی ٹیسلا کمپنی کی گاڑی خریدی ہے۔اس موقع پر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہمراہ ٹیسلا کمپنی کے سی ای او ایلون مسک بھی تھے۔
(جاری ہے)
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق گاڑی اصل قیمت پر ڈسکائونٹ مانگے بغیر 80 ہزار ڈالرز میں خریدی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ گاڑی ایلون مسک کی الیکٹرک وہیکل کمپنی کی حمایت میں خریدی گئی ہے۔اس سے قبل امریکی صدر ٹرمپ نے ٹیسلا کی گاڑی خریدنے کا اعلان کیا تھا۔صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اپنے ڈونر اور قریبی ایڈوائزر ایلون مسک کی حمایت کے طور پر ٹیسلا گاڑی خریدوں گا، ایلون مسک امریکی قوم کے لیے بہترین خدمات انجام دے رہے ہیں۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ڈونلڈ ٹرمپ امریکی صدر ایلون مسک
پڑھیں:
ایدھی فاؤنڈیشن نے ایئر ایمبولینس کیلئے ایک اور طیارہ خرید لیا
ایدھی فاؤنڈیشن نے ایئرایمبولینس سروس کےلیے ایک اور طیارہ خرید لیا۔
ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق ایئر ایمبولینس سروس کےلیے جدید ورژن کا پائپر سینیکا طیارہ خریدا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے طیارہ بیرون ملک سے پاکستان لایا جارہا ہے، جس کے بعد ادارے کی ایئر ایمبولینس سروس کے طیاروں کی تعداد 3 ہوجائے گی۔
ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق چاروں صوبوں میں ایدھی ایئر ایمبولینس سروس کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔