دو قدم ساتھ چل کر چھوڑنے والا اپنا نقصان کرے گا، قوم معاف نہیں کریگی، سلمان اکرم راجا
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
اسلام آباد:
پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ دو قدم ہمارے ساتھ چل کر چھوڑنے والا خود اپنا نقصان کرے گا، قوم انہیں معاف نہیں کرے گی۔
جوڈیشل کمپلیکس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجا نے کہا کہ کل جو واقعہ اڈیالہ کے باہر ہوا یہ عام بات ہے، وہاں کوئی دوست موجود تھا، اس نے اس کو ریکارڈ کیا اور بات کو بڑا کیا ۔ نعیم حیدر پنجوتھا ہمارے اہم رکن ہیں اور انہوں نے پی ٹی اے ورکرز اور ان کے کیسز کے حوالے سے کافی کام کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں کوئی اختلاف نہیں ہے، یہ چھوٹی موٹی باتیں ہوتی رہتی ہیں۔ ہمارا نظریہ ایک ہے، ہمارا لیڈر ایک ہے ، ہمارا مقصد ایک ہے، ہماری تحریک ایک ہے ۔ ہم سندھ میں جی ڈی اے کے پاس گئے، شاہد خاقان عباسی بھی ہمارے مؤقف کے ساتھ ہیں ۔
سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا کہ کل جو بلوچستان میں واقعہ ہوا، اس کے بعد اب کوئی گنجائش نہیں ہے کہ ہم سب مل کر اکٹھے نہ بیٹھیں ۔ چاہے ہم اپوزیشن میں ہوں، حکومت کے لوگ ہوں یا مقتدرہ کے، سب کو اکٹھے بیٹھنا ہے۔ اس وقت ہم نے لوگوں کے دکھوں کا مداوا کرنا ہے، لوگوں کے زخم بھرنے ہیں ۔ ہمیں سب سیاسی اختلافات بھلا کر اس ملک کو اس مشکل سے نکالنا ہے ۔ آپ دیکھیں گے اس میں پی ٹی آئی اپنا بہت مثبت کردار ادا کرے گی ۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ کل میری بانی سے ملاقات ہوئی اور انہوں نے ہدایت دی ہے کہ ہم جے یو آئی سے بات چیت کو بڑھائیں ۔ ہم نے جمہوریت کے لیے، انسانی حقوق کے لیے ہاتھ بڑھایا ہے جو بھی ساتھ چلے گا ہم خوش آمدید کہیں گے ۔ جو کوئی سندھ، بلوچستان، پنجاب، جی بی اور دوسرے صوبوں کے حقوق کی بات کرے گا ہم ساتھ دیں گے۔ مجھے نہیں لگتا کہ کوئی ہمارے ساتھ چل کر آگے ہمیں چھوڑ دے گا ۔ اگر کوئی دو قدم چلنے کے بعد چھوڑ دے گا تو وہ اپنا نقصان کرے گا قوم اسے معاف نہیں کرے گی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سلمان اکرم راجا پی ٹی آئی ایک ہے کرے گا
پڑھیں:
25 سال ہوگئے باہر ڈنر نہیں کیا: سلمان خان کا انکشاف
بالی وڈ دبنگ اسٹار سلمان خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے گزشتہ 25 سالوں سے باہر ڈنر نہیں کیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جدہ میں 2 روز قبل ریڈ سی فیسٹیول کے دوران کی گئی گفتگو میں سلمان خان نے بتایا کہ میری زندگی صرف اور صرف اپنے کام اور سفر پر مرکوز ہے۔
دبنگ اسٹار کا کہنا تھا کہ ’25 سے 26 سال ہوگئے میں کہیں باہر ڈنر پر نہیں گیا، گھر سے شوٹنگ، شوٹنگ سے گھر اور گھر سے ائیرپورٹ، ائیرپورٹ سے ہوٹل اور ہوٹل سے یہاں( جدہ) اور اس کے بعد ایک بار پھر واپس اپنی شوٹنگ پر چلاجاؤں گا، بس یہی میری زندگی ہے‘۔
سلمان خان نے مزید کہا کہ ’میری زندگی کا بیشتر حصہ میری فیملی اور دوستوں کے درمیان گزرا ہے، ان دوستوں میں سے کافی نکال گئے، بس اب صرف 4 سے 5 دیرینہ دوست باقی رہ گئے ہیں‘۔
ان کا کہنا تھا کہ ’مجھے اس پر کوئی اعتراض نہیں یا تو آپ گھومنا پھرنا چاہتے ہوں یا پھر لوگوں کی طرف سے ملنے والا پیار اور عزت اور جس کیلئے میں اتنی محنت کرتا ہوں‘۔