محکمہ داخلہ پنجاب کی اسکولوں میں گڈ ٹچ بیڈ ٹچ کی تعلیم دینے کی سفارش
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
لاہور:
محکمہ داخلہ پنجاب نے اسکولوں کے نصاب میں "گڈ ٹچ، بیڈ ٹچ" کے بارے میں آگاہی شامل کرنے کی سفارش کردی۔
اس حوالے سے محکمہ داخلہ نے اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو مراسلہ جاری کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بچوں کو ذاتی حفاظت اور جسمانی حدود کے بارے میں آگاہی دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ ابتدائی جماعتوں کے نصاب میں "گڈ ٹچ، بیڈ ٹچ" کے بارے میں معلومات شامل کرنے سے بچوں میں شعور پیدا ہوگا جس سے وہ نامناسب رویے کو پہچان سکیں گے اور بروقت رپورٹ کر سکیں گے۔
والدین اور اساتذہ کو بھی یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے کہ وہ بچوں کو سکھائیں کہ گھر اور باہر کسی بھی نامناسب رویے کو کس طرح رپورٹ کرنا ہے، تاکہ کسی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔
ماہرین کے مطابق جنسی استحصال کا شکار ہونے والے بچے زندگی بھر نفسیاتی صدمے میں مبتلا رہ سکتے ہیں اس لیے انہیں ابتدائی عمر سے ہی درست تعلیم دینا ضروری ہے۔
درست معلومات اور بروقت آگاہی ملنے کے بعد بچے نہ صرف کسی بھی نامناسب رویے کو پہچان سکیں گے بلکہ اس بارے میں بڑوں کو آگاہ بھی کر سکیں گے۔
محکمہ داخلہ پنجاب چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کے ذریعے بھی بچوں کے تحفظ کے لیے آگاہی مہم تیار کر رہا ہے، جس کے تحت بچوں کو "گڈ ٹچ، بیڈ ٹچ" کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا جائے گا۔
ترجمان محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ معاملے کی حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے آئندہ نسلوں کو محفوظ بنانے کے لیے فوری حکمت عملی مرتب کی جائے، بچوں کے نصاب میں "گڈ ٹچ، بیڈ ٹچ" کے حوالے سے ماڈیول شامل کرنا ایک مؤثر اقدام ہے، جو بچوں کی حفاظت کو یقینی بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: محکمہ داخلہ کے بارے میں سکیں گے
پڑھیں:
مراد علی شاہ کا ہر قیمت پر نہریں نہ بننے دینے کا اعلان
وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ— فائل فوٹووزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ہر قیمت پر نہروں کو نہ بننے دینے کا اعلان کر دیا۔
اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں مراد علی شاہ نے کہا کہ ہر گارنٹی دینے کے لیے تیار ہوں کہ سندھ حکومت اور پیپلز پارٹی عوام کی طاقت سے نہروں کا منصوبہ بننے نہیں دے گی۔
انہوں نے کہا ہے کہ امید ہے وزیرِ اعظم انصاف سے کام لیں گے، وزیرِ اعظم کو بھی نہروں کے معاملے پر نتائج کی سنگینی کا اندازہ ہے۔
وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ مراد علی شاہ کو سندھ کے کسانوں سے زیادہ پنجاب کے کسانوں کی فکر ہے۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ نے بتایا کہ جولائی 2024ء سے نہری منصوبے پر کام اور نومبر سے ایکنک میں منظوری رکی ہوئی ہے، ہم اس بات پر ناخوش ہیں کہ اب تک اس منصوبے کو ختم کیوں نہیں کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ وکیل اور قوم پرست احتجاج ضرور کریں مگر اپنے لوگوں کو تکلیف دینے سے گریز کریں۔
وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے یہ بھی کہا کہ پیپلز پارٹی اور مظاہرین کا مقصد ایک ہے، اگر ہم ناکام ہوئے تو پھر ہم بھی ہر طرح سے احتجاج کریں گے۔