خیبرپختونخوا میں سرکاری گودام سے1700 میٹرک ٹن گندم غائب ہونے کاانکشاف
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
خیبرپختونخوا میں سرکاری گودام سے1700 میٹرک ٹن گندم غائب ہونے کاانکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 12 March, 2025 سب نیوز
پشاور(آئی پی ایس)خیبرپختونخوا میں بڑا کرپشن اسکینڈل سامنے آگیا، سرکاری گودام سے1700 میٹرک ٹن گندم غائب ہونے کاانکشاف ہوا ہے،جس سے قومی خزانے کو انیس کروڑ ستترلاکھ روپے کا نقصان ہوا ہے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت میں کرپشن کا بڑا سکینڈل سامنے آگیا، اضاخیل نوشہرہ گودام سے 1700 میٹرک ٹن گندم غائب کردی گئی۔
رپورٹ کے مطابق گودام سے گندم خورد برد کیے جانے کے باعث قومی خزانے کو 19 کروڑ 77 لاکھ روپے کا نقصان ہوا ہے، گودام سے گندم کی 3 ہزار 309 خالی بوریاں بھی غائب کردی گئی ہیں۔
گندم کی خورد برد کی انکوائوری مکمل کرکے اسٹوریج اینڈ انفورسمنٹ آفیسر این آر سی ،اسسٹنٹ فوڈ کنڑولر اور 3 فوڈ انسپیکٹرز کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ اینٹی کرپشن نے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: میٹرک ٹن گندم غائب گودام سے
پڑھیں:
زندہ برائلرمرغی کی قیمت مزید 10روپے کمی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2025ء)سرکاری نرخنامے میں پرچون سطح پر زندہ برائلر مرغی کی قیمت مزید 10روپے کمی سے 388روپے فی کلوہو گی جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت226روپے فی درجن کی سطح پر مستحکم رہی ۔(جاری ہے)
دوسری جانب سرکاری نرخنامے میں برائلر گوشت کے نرخ جاری نہ ہونے کی وجہ سے مختلف علاقوں میں دکاندار اپنی مرضی کی قیمتیں وصول کر رہے ہیں۔شہر کے مختلف علاقوں میں برائلر گوشت 650سی670روپے کلو تک فروخت ہوا ۔