اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 12 مارچ 2025ء) پاکستان کے صوبے بلوچستان میں منگل کے روز مشکاف ٹنل کے پاس جعفر ایکسپریس پر عسکریت پسندوں کے حملے کے بعد سے سکیورٹی اہلکاروں اور ریل مسافروں کو یرغمال بنانے کی ایک غیر معمولی صورتحال کا سامنا ہے۔

سکیورٹی اہلکاروں کے ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق اب تک تقریبا ڈیڑھ سو مسافروں کو بازیاب کرا لیا گیا ہے اور یرغمال بنائے گئے افراد کی ایک بڑی تعداد کو بچانے کے لیے کلیرئنس آپریشن اب بھی جاری ہے۔

بلوچستان ٹرین حملہ: ’مسافر یرغمال، سکیورٹی فورسز کا آپریشن‘

فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا کہ جو افراد بچ کر نکلے ہیں، وہ فورسز کی کارروائی کے نتیجے میں رہا ہوئے، یا ان لوگوں میں شامل ہیں، جنہیں مبینہ طور پر مسلح حملہ آوروں نے آزاد کرنے کا دعوی کیا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز جہاں یہ واقعہ پیش آیا وہ دورافتادہ علاقہ ہے اور سکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ انہوں نے یرغمالیوں کو بازیاب کرانے کے لیےدرہ بولان کے علاقے دھدر میں ایک بڑے آپریشن کا آغاز کیا، جس میں کم از کم 16 حملہ آور مارے گئے۔

بلوچستان میں سندھ سے آنے والے تین حجاموں کو گولی مار دی گئی

معروف پاکستانی میڈیا ادارے ڈان کے مطابق واقعے میں ہلاکتوں کی کل تعداد کے بارے میں ابھی تک کوئی حتمی تصدیق نہیں ہوئی ہے، تاہم اسے حکام نے بتایا ہے کہ اس حملے میں انجن کے ڈرائیور سمیت کم از کم 10 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے اور اس نے بڑی تعداد میں لوگوں کو یرغمال بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

اس سے قبل بی ایل اے نے 20 سکیورٹی اہلکاروں کو ہلاک کرنے اور ایک ڈرون مار گرانے کا بھی دعویٰ کیا تھا۔ تاہم پاکستانی حکام کی جانب سے سکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکت اور ڈرون کے مار گرائے جانے کی باقاعدہ تصدیق نہیں کی گئی۔

جعفر ایکسپریس ٹرین پر حملے کی مزید تفصیلات

بی ایل اے کے عسکریت پسندوں نے بلوچستان کے ایک دور افتادہ علاقے میں ٹرین پر فائرنگ کی اور پھر ریلوے ٹریک پر دھماکہ کرنے کے بعد اسے رکنے پر مجبور کیا۔

اس کارروائی میں باغیوں نے 450 سے زائد افراد کو یرغمال بنا لیا۔

جعفر ایکسپریس صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے ملک کے شمالی شہر پشاور جا رہی تھی، جو 30 گھنٹے کے سفر پر تھی۔

پاکستان دہشت گردی سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبر پر

حکام نے ابھی تک اس بات کی وضاحت نہیں کی ہے کہ کتنے مسافروں کو یرغمال بنایا گیا تھا، لیکن باغیوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے 214 افراد کو حراست میں لے رکھا ہے، اور انہوں نے انہیں جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے۔

سینئر ضلعی پولیس افسر رانا دلاور نے کہا، "متاثرہ ٹرین ابھی بھی اسی مقام پر ہے اور مسلح افراد نے مسافروں کو پکڑ رکھا ہے۔"

انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا، جس کے لیے ہیلی کاپٹر اور خصوصی دستے تعینات کیے گئے ہیں۔

پہاڑی علاقے میں ٹرین پر حملہ

مقامی حکام، پولیس اور دیگر ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ عسکریت پسندوں کے حملے کے بعد ٹرین ایک سرنگ میں پھنس گئی اور ڈرائیور شدید طور پر زخمی ہونے کے بعد ہلاک ہو گیا۔

پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ حکومتی افواج پیچھے نہیں ہٹیں گی اور وہ "معصوم مسافروں پر گولیاں چلانے والے درندوں" کے ساتھ رعایت بھی نہیں کریں گی۔

حکومت کے ترجمان شاہد رند نے کہا، "یہ ایک دہشت گردانہ حملہ لگتا ہے، لیکن ہمیں ابھی تک صحیح صورتحال کا علم نہیں ہے۔"

پاکستان: خضدار میں بم دھماکے میں پانچ افراد ہلاک

ریلوے حکام نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ جعفر ایکسپریس میں سفر کرنے کے لیے تقریباً 750 مسافروں نے ٹکٹ بک کیا تھا، لیکن ٹرین تقریبا 450 مسافروں کو لے کر کوئٹہ سے روانہ ہوئی تھی۔

بعض اطلاعات کے مطابق اسی ٹرین میں 200 سے زائد سکیورٹی اہلکار بھی سفر کر رہے تھے۔ مقامی حکومت کے ایک بیان کے مطابق سبی کے اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جب کہ ایمبولینسیں اور سکیورٹی فورسز کو جائے حادثہ کی جانب روانہ کیا گیا۔

حملے کی مذمت

پاکستانی صدر آصف علی زرداری نے اس واقعے کی شدید مذمت کی اور سکیورٹی فورسز کو ان کی "موثر کارروائی" اور مسافروں کو بچانے پر خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا، "معصوم شہریوں اور مسافروں پر حملے غیر انسانی اور گھناؤنے فعل ہیں۔ مسافروں پر حملہ کرنے والے بلوچستان اور اس کی روایات کے خلاف ہیں۔"

خاتون کا خودکش حملہ، ذمہ داری علیحدگی پسندوں نے قبول کر لی

ایوان صدر سے ایک بیان میں مزید کہا گیا، "بلوچ قوم بے گناہ مسافروں، بزرگوں اور بچوں پر حملہ کرنے اور انہیں یرغمال بنانے والوں کو مسترد کرتی ہے۔

کوئی بھی مذہب یا معاشرہ اس طرح کی گھناؤنی حرکتوں کی اجازت نہیں دیتا۔"

وزیر اعظم کے آفس سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے "بروقت کارروائی اور بہادری" سے دہشت گردوں کو پسپائی کی طرف دھکیلنے پر سکیورٹی فورسز کی تعریف کی ہے۔

بلوچ علیحدگی پسندوں نے پنجابی مسافروں کے قتل کی ذمہ داری قبول کرلی

انہوں نے مزید کہا کہ وہ آپریشن جلد مکمل کریں گے اور "بزدل دہشت گردوں کو ان کے انجام تک پہنچائیں گے"۔

ص ز/ ج ا (نیوز ایجنسیاں)

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سکیورٹی اہلکاروں سکیورٹی فورسز جعفر ایکسپریس کا کہنا ہے کہ مسافروں کو کو یرغمال انہوں نے کے مطابق نے کہا ہے اور کے بعد

پڑھیں:

ارشد محمود ملک کا تبادلہ، وزیراعظم سیکرٹریٹ میں بطور سپیچ رائٹر تعینات

ارشد محمود ملک کا تبادلہ، وزیراعظم سیکرٹریٹ میں بطور سپیچ رائٹر تعینات WhatsAppFacebookTwitter 0 21 April, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)سنیئر صحافی ارشد محمود ملک کا تبادلہ وزیراعظم سیکرٹریٹ کر دیا گیا،سپیچ رائٹر کےلئے خدمات سر انجام دیں گے۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مطابق ارشد محمود ملک کو ڈیپوٹیشن پر تین سال کےلئے وزیراعظم سیکرٹریٹ میں بطور سپیچ رائٹر تعینات کردیا گیا ہے ۔


قبل ازیں وہ سرکاری ٹیلی ویژن میں گریڈ اٹھارہ میں خدمات سر انجام دے رہے تھےارشد محمود ملک کا شمار ملک کے منجھے ہوئے سنیئر تحقیقاتی صحافیوں میں ہوتا ہے اور وہ 1992 سے شعبہ صحافت سے منسلک ہیں،2022 میں پہلی دفعہ انہیں وزیراعظم کے سپیچ رائٹر کی ذمہ داری دی گئی تھی جو 2024 کے انتخابات سے قبل تک انہوں نے نبھائی،ارشد محمود ملک وزارت خارجہ سمیت کئی اہم وزارتوں میں بھی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپوپ فرانسس 88 سال کی عمر میں انتقال کر گئے وزیر اعظم کے اسپیچ رائٹر ارشد محمود ملک کا تبادلہ دوسری شادی کرنے کی صورت میں بچے کی کسٹڈی کا حق دار کون؟ عدالت کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا نظام کی بہتری کے لیے 26 ویں ترمیم کی گئی، ضرورت ہوئی تو مزید قانون سازی کریں گے، وزیر قانون سپریم کورٹ کے جسٹس ریٹائرڈ سرمد جلال عثمانی انتقال کرگئے شاعر مشرق، مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کی آج 87 ویں برسی پاکستان اور روانڈا کا دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • شہباز شریف بلوچستان میں موٹر وے کا افتتاح ضرور کرینگے، بنے گی نہیں: مفتاح اسماعیل 
  • کراچی سے راولپنڈی جانے والی ٹرین کے واش روم سے پھندا لگی لاش برآمد
  • ٹرین کے واش روم کی چھت سے لٹکی ہوئی لاش برآمد
  • ریلوے ٹریک بحال ہونے کے 9 ماہ بعد سبی سے ہرنائی پہلی ٹرین کی کامیاب آزمائش
  • ارشد محمود ملک کا تبادلہ، وزیراعظم سیکرٹریٹ میں بطور سپیچ رائٹر تعینات
  • وزیر اعظم کے اسپیچ رائٹر ارشد محمود ملک کا تبادلہ
  • یہودیوں کا انجام
  • جماعت اسلامی کا یکجہتی فلسطین مارچ، اسلام آباد میں سکیورٹی ہائی الرٹ، ریڈ زون سیل
  • وزیر مملکت کھیل داس کوہستانی کی گاڑی پر حملہ، حکومت حرکت میں آگئی
  • کاروبار پر حملہ کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا،طلال چوہدری