تارک مہتا کا الٹا چشمہ کے ٹپو نے سونو سے شادی کر لی، مداح حیران
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
مشہور بھارتی سٹکام ‘تارک مہتا کا الٹا چشمہ’ کے ناظرین اُس وقت حیران رہ گئے جب منگل کے روز جاری کردہ پرومو میں ٹپو اور سونو کی شادی کا انکشاف ہوا۔
پرومو میں دونوں کرداروں کو روایتی شادی کے لباس میں دکھایا گیا ہے، جہاں ٹپو نے اعلان کیا: “ہماری شادی ہوگئی، ہمیں آشیرواد دیجیے۔” چمپکللال اور جیٹھالال نے سونو کو اپنی بہو کے طور پر قبول کر لیا، جبکہ بھڑے نے ٹپو سے کہا، “تم میرے داماد کبھی نہیں بن سکتے!”
اس پرومو کے بعد مداحوں میں تجسس اور حیرت کی لہر دوڑ گئی ہے۔ کچھ کا ماننا ہے کہ یہ محض بھڑے کا خواب ہو سکتا ہے، جبکہ دیگر کا خیال ہے کہ گوکلدھام سوسائٹی کے سیکریٹری بھڑے اس شادی کو کبھی قبول نہیں کریں گے۔
ایک مداح نے تبصرہ کیا، “یہ خواب کچھ زیادہ ہی لمبا نہیں چل رہا؟” جبکہ دوسرے نے لکھا، “بھڑے ماسٹر، اب خواب سے جاگنے کا وقت آ گیا ہے۔ اٹھ جاؤ!”
یاد رہے کہ یہ شو گزشتہ 16 سالوں سے نشر ہو رہا ہے۔ پچھلے سال پروڈیوسر اسیت کمار مودی نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ “TMKOC یونیورس” بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔
مداح اب یہ جاننے کے لیے بے چین ہیں کہ آیا یہ واقعی کہانی کا حصہ ہے یا محض ایک خواب ہے۔
View this post on InstagramA post shared by TMKOC_Neela Film Productions (@taarakmehtakaooltahchashmahnfp)
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
بھارتی لیجنڈری اداکارہ ممتاز بھی پاکستانی ڈراموں کی مداح نکلیں
بھارتی سینما کی لیجنڈری اداکارہ ممتاز نے حال ہی میں پاکستانی نجی ٹی وی کے آن ایئر ڈرامہ ’ڈائن‘ کے مرکزی اداکاروں احسن خان اور مہوش حیات کی اداکاری کی بھرپور تعریف کی ہے۔
ماضی کی مقبول اداکارہ ممتاز نے اس ڈرامے کے ہدایتکار کو بھی خوب سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ ’میں نے کئی دوسرے پاکستانی ڈرامے بھی دیکھے ہیں، لیکن یہ خاص طور پر مجھے بہت پسند آیا۔ اس کی عکس بندی، کیمرہ ورک، اور احسن، مہوش حیات کی اداکاری، سب کچھ بہترین ہے۔‘
https://www.facebook.com/PakistaniCinema/videos/1239577941054885/?rdid=n4MyVuRiHpUo229w&share_url=https%3A%2F%2Fwww.facebook.com%2Fshare%2Fv%2F18kXi7DUbj%2Fڈرامہ ڈائن ایک سنسنی خیز کہانی پر مبنی ڈرامہ ہے جس کی کاسٹ میں مہوش حیات، احسن خان، حرا مانی، عثمان پیرزادہ، اور زینب قریشی شامل ہیں۔
بھارتی اداکارہ ممتاز کی یہ تعریف پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے لیے ایک اعزاز ہے اور اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ پاکستانی ڈرامے بین الاقوامی سطح پر بھی پذیرائی حاصل کر رہے ہیں۔