بلوچستان اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
بلوچستان اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا، اجلاس میں صوبے میں دہشت گردی کی کاروائیوں کی مذمت اور دہشت گرد گروپوں کے خلاف کارروائی عمل میں لانے کی قرار داد پیش کی جائے گی۔
بلوچستان اسمبلی کا اجلاس ایک دن کے وقفے کے بعد آج دوپہر اڑھائی بجے ہوگا، جس میں بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 45 کوئٹہ سے دوبارہ منتخب رکن حاجی علی مدد جتک اسمبلی رکنیت کا حلف لیں گے۔
اجلاس میں صوبائی مشیر مینا مجید بلوچستان میں دہشت گردی کی کاروائیوں کی مذمت اور دہشت گرد گروپوں کے خلاف کارروائی عمل میں لانے کی قرار داد پیش کریں گی۔
اجلاس میں بلوچستان مائنز اینڈ منرلز کا مسودہ قانون پیش اور وقفہ سوالات میں محکمہ خزانہ اور محکمہ بلدیات سے متعلق سوالات کے جوابات دیے جائیں گے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: بلوچستان اسمبلی
پڑھیں:
خیبر پی کے اسمبلی میں مائنز بل پر بریفنگ بے نتیجہ رہی
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) خیبر پی کے اسمبلی میں مائنز اینڈ منرلز بل پر بریفنگ بغیر کسی نتیجہ کے ختم ہو گئی۔ بیشتر ارکان اسمبلی غیر حاضر تھے۔ حکومتی ارکان میں مائنز اینڈ منرلز ایکٹ پر شدید اختلاف برقرار رہا۔ محکمہ معدنیات کے حکام بریفنگ کے باوجود ضم اضلاع کے ارکان کو مطمئن نہیں کر سکے۔ بریفنگ بغیر نتیجہ ختم کر دی گئی۔