قومی ٹیم نیوزی لینڈ روانہ
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
پاکستان کرکٹ ٹیم دورۂ نیوزی لینڈ کیلئے لاہور ایئرپورٹ سے براستہ دبئی کرائسٹ چرچ روانہ ہوگی۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 16 مارچ کو کھیلا جائے گا۔
قومی اسکواڈ میں عبدالصمد اور حسن نواز بھی شامل ہیں جو پہلی مرتبہ پاکستان ٹیم میں منتخب ہوئے ہیں۔
نائب کپتان کرکٹ ٹیم شاداب خان کا کہنا ہے کہ مجھے نئی ذمہ داری بھی سونپی گئی ہے، اچھا کھیلنے کی کوشش کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ٹیم میں بہت زیادہ نوجوان کھلاڑی شامل ہیں، نوجوانوں میں انرجی مختلف اور پازیٹو ہوتی ہے، پہلی بار ٹیم کا حصہ بننے والے کھلاڑیوں سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں، امید ہے ہم کامیاب ہوں گے۔
دوسری جانب نیوزی لینڈ نے سیریز کیلئے ٹیم میں چیمپئنز ٹرافی کی فائنلسٹ ٹیم کے سات کھلاڑیوں کو شامل کیا ہے، آل راؤنڈر مائیکل بریسویل ٹیم کی قیادت کریں گے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: نیوزی لینڈ
پڑھیں:
پی ٹی آئی خیبر پختونخوا میں نئی تنظیم سازی کیلئے گائیڈ لائنز جاری
فائل فوٹوپاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا میں نئی تنظیم سازی کے لیے طریقہ کار اور گائیڈ لائنز جاری کردی گئیں۔
تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے جاری اعلامیہ کے مطابق ضلعی تنظمیوں میں 9 مئی واقعات کے بعد اور گزشتہ عام انتخابات کے دوران فعال کارکنان کو پارٹی تنظیموں میں شامل کرنے کے لیے ترجیح دی جائے گی۔
9 مئی کے واقعات کے بعد غیر فعال رہنے والے کارکنان اور سرکاری عہدہ رکھنے والوں کو بھی پارٹی تنظیموں میں شامل نہ کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
پارٹی کے اعلامیہ کے مطابق تحریک انصاف کی تنظمیں بنانے کے لیے پینل تشکیل دیے جائیں، پارٹی کے ریجنل صدور اور جنرل سیکرٹریز ضلعی سطح پر پینل تیار کریں گے۔
تنظیموں میں نااہل، غیر فعال اور متنازع رہنماء شامل نہیں ہوں گے، ریجن کے عہدیداروں کی تقرری 29 اپریل، ضلعی عہدیداروں کی 9 مئی جبکہ تحصیل عہدیداروں کی تقرری 23 مئی تک مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
پی ٹی آئی اعلامیہ کے مطابق نئی تنظیموں کی حتمی منظوری کا اختیار صرف پارٹی کے صوبائی صدر کو حاصل ہوگا۔