کاسمیٹک سرجری نے اشنا شاہ کا چہرہ کس طرح بگاڑ دیا تھا؟ اداکارہ کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
پاکستان شوبز کی خوبرو اداکارہ اشنا شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ کس طرح ایک کاسمیٹک سرجری کی وجہ سے ان کا چہرہ بگڑ گیا تھا۔
حال ہی میں ایک نجی ٹی وی پروگرام میں کاسمیٹک پروسیجرز پر بات کرتے ہوئے اشنا شاہ کا کہنا تھا کہ وہ اب کاسمیٹک سرجری کروانے سے بہت ڈرتی ہیں کیونکہ ایک بار انہوں نے فلرز کروائے تھے جو چہرہ خراب ہونے پر نکلوانے پڑگئے تھے۔
اداکارہ نے بتایا کہ انہیں نیند کے مسائل کا سامنا رہتا ہے جس کی وجہ سے انکی آنکھوں کے گرد ہلکے ہیں۔ ایک ڈاکٹر نے انہیں بتایا کہ فلرز سے یہ مسئلہ ٹھیک ہو سکتا ہے اس لئے انہوں نے فلرز کروا لئے اور اس سے آنکھوں کے گرد موجود ہلکے ختم بھی ہوگئے۔
اشنا نے مزید کہا کہ جب انکے فلرز کچھ ماہ بعد ختم ہوئے تو ایک سیلون گئیں جہاں انہیں بیوٹیشن نے بتایا کہ یہ فلرز تو وہ بھی کردیتی ہے اور اداکارہ نے اس سے پھر سے فلرز کروا لیے مگر اس سے فلرز کروانے کے بعد انکی آنکھیں بُری طرح سوج گئیں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کی آنکھیں اس قدر سوج گئیں کہ چہرہ ہی عجیب ہوگیا اور انہیں وہ فلرز فوری نکلوانے پڑے۔ اشنا شاہ نے کہا کہ اس واقعے کے بعد سے وہ کسی بھی قسم کی کاسمیٹک سرجری سے ڈرتی ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کاسمیٹک سرجری اشنا شاہ
پڑھیں:
پیپلز پارٹی کينالز کی حامی ہے، انہیں اقتدار اسی بنیاد پر ملا ہے، ایاز لطیف پلیجو
ایاز لطیف پلیجو(فائل فوٹو)۔بدین میں کینالز منصوبے کے خلاف قومی عوامی تحریک نے ریلی نکالی۔
ریلی سے قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کينالز کی حامی ہے، انہیں اقتدار اسی بنیاد پر ملا ہے۔
قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ نہریں نکال کر دریائے سندھ کو تباہ کیا جارہا ہے۔
انکا مزید کہنا تھا کہ نئی نہریں نکالنے کی سمری پر سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی نے دستخط نہیں کیے تھے، موجودہ صدر آصف علی زرداری نے دستخط کر دیے۔
انہوں نے کہا کہ دریائے سندھ پر نئی نہروں کے منصوبے کو رد کرتے ہيں۔
اياز لطیف پلیجو کا کہنا تھا کہ چولستان ميں 6 کینالز نکالنے سے سندھ کا پانی بند ہوجائے گا۔