City 42:
2025-04-22@07:41:28 GMT

قومی اسمبلی کااجلاس آج ہوگا، 17 نکاتی ایجنڈا جاری 

اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT

 (ویب ڈیسک)قومی اسمبلی کااجلاس آج ساڑھے11بجے ہوگا،اجلاس کا 17 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا۔

 ٹیکس ڈیجیٹلائزیشن کیلئےمیکنسی فرم کی خدمات حاصل کرنے پرتوجہ دلاؤ نوٹس ایجنڈےکاحصہ ہے، وزیر تجارت جام کمال مانع اغراق محصولات ترمیمی بل 2025 قومی اسمبلی میں پیش کرینگے۔

 وزیرداخلہ محسن نقوی تحویل ملزمان ترمیمی بل 2024  اور شہریت ترمیمی بل 2024 منظوری کیلئے ایوان میں پیش کریں گے۔

جعفر ایکسپریس حملہ ؛ نہتے شہریوں اور مسافروں پر حملے غیر اِنسانی اور مذموم عمل ہے؛ صدر مملکت 

 مختلف قائمہ کمیٹیوں کی معیادی رپورٹس بھی قومی اسمبلی اجلاس میں پیش کی جائیں گی،قومی اسمبلی میں صدرمملکت کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کی نقول پیش کی جائیں گی۔

 وزیر پارلیمانی امور صدر مملکت کے مشترکہ اجلاس پر اظہار تشکر کی تحریک پیش کرینگے، این اے 86 میں نئے گیس کنکشنز کی عدم فراہمی سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس ایجنڈے کا حصہ ہوگا۔

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

ایوان بالا کا اجلاس آج ہوگا 

اسلام آباد(خبرنگار)ایوان بالا کا اجلاس آج پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوگا صدزرادری نے سینیٹ اجلاس پیر کی سہ پہر چار بجے طلب کیا تھا  کاروائی سہ پہرچار بجے شروع ہوگی اجلاس کی کاروائی کیلئے سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیاگیاہے ۔

متعلقہ مضامین

  • نوازشریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ بل کی عدم منظوری، مریم نواز برہم، سخت نوٹس لے لیا
  • پی ایف یو جے دستور گروپ کی پیکا ایکٹ میں ترمیم کیخلاف درخواست پر نوٹس جاری
  • ایوان بالا کا اجلاس آج ہوگا 
  • سعودی عرب نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا:ایاز صادق
  • بنگلہ دیش کا انٹرپول سے حسینہ واجد سمیت 12افراد کیخلاف ریڈ نوٹس جاری کرنے کا مطالبہ
  • پنجاب میں تنخواہ دار ملازمین پر ٹیکس شکنجہ کسنے کی تیاری، بل آج پیش کیا جائے گا
  • مسئلہ فلسطین پر اُمت کو مشترکہ موقف اپنانا ہوگا، علامہ جواد نقوی
  •  قانون کی حکمرانی ہوتی تو ہمارے رہنما جیل میں نہ ہوتے :  عمرایوب
  • کینال ویو کوآپریٹو سوسائٹی  کا اجلاس ،ایجنڈا منظور
  • پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا