پنجاب اسمبلی کے بدھ کو ہونیوالے اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
پنجاب اسمبلی کے بدھ کو ہونے والے اجلاس میں دی پنجاب گداگری (ترمیمی) بل 2025ء، نوٹریز (ترمیمی) بل 2025ء، صوبائی موٹر وہیکلز (ترمیمی) بل منظور کروایا جائے گا۔ پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں پنجاب سہولت بازار اتھارٹی بل 2025ء منظور کروایا جائے گا، امن و امان پر عام بحث کا آغاز کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب اسمبلی کے بدھ کو ہونے والے اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔ ایجنڈا کے مطابق پنجاب اسمبلی سے کمیٹیوں کے تجویز کردہ 6 بل منظور کروائے جائیں گے، کمیٹیوں کے تجویز کردہ 6 بل وقت کم ہونے کے باعث ملتوی کئے گئے تھے۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس تلاوت قرآن پاک، نعت اور قومی ترانہ سے شروع ہو گا، محکمہ سپیشل ایجوکیشن اور محکمہ کوآپریٹو پوچھے گئے سوالات کے جواب دے گا۔ محکمہ سپیشل ایجوکیشن کا وقفہ سوالات وقت کم ہونے کے باعث ملتوی کیا گیا تھا، اجلاس میں پنجاب لوکل گورنمنٹ (ترمیمی) بل 2025ء منظور کروایا جائے گا۔
اجلاس میں دی پنجاب گداگری (ترمیمی) بل 2025ء، نوٹریز (ترمیمی) بل 2025ء، صوبائی موٹر وہیکلز (ترمیمی) بل منظور کروایا جائے گا۔ پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں پنجاب سہولت بازار اتھارٹی بل 2025ء منظور کروایا جائے گا، امن و امان پر عام بحث کا آغاز کیا جائے گا۔ اراکین صوبائی اسمبلی پنجاب 1997ء کے رولز آف پروسیجر کے رول 113-A کے تحت فوری اہمیت کے معاملات کو اٹھائیں گے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں
پڑھیں:
سپیکر کے پی اسمبلی کو کرپشن الزامات میں کلین چٹ دینے پر پی ٹی آئی احتساب کمیٹی میں اختلافات
پشاور:سپیکرخیبرپختونخوا اسمبلی بابرسلیم سواتی کو اسمبلی میں بھرتیوں سے متعلق بدعنوانی کے الزامات میں کلین چٹ دینے پر پی ٹی آئی کی احتساب کمیٹی میں اختلافات سامنےآگئے۔
نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کی اندرونی احتساب کمیٹی کے تینوں ارکان کا مذکورہ رپورٹ پر آپس میں عدم اتفاق ہے، مذکورہ رپورٹ کمیٹی نے نہیں بلکہ کمیٹی کے ایک رکن نے جاری کی ہے۔
ایسے معاملات میں اندرونی رپورٹس پبلک نہیں کی جاتیں بلکہ پارٹی سربراہ کو بھجوائی جاتی ہیں، مذکورہ رپورٹ کمیٹی نے پارٹی کے بانی چیئرمین عمران خان کو ارسال کرنی تھی جسے قبل ازوقت پبلک کردیا گیا۔
رکن احتساب کمیٹی نے کہا کہ مذکورہ رپورٹ پراس وقت کوئی کمنٹس نہیں دے سکتے، اس سلسلے میں بانی چیئرمین سے مشاورت کرنے کے بعد ہی بات کی جائے گی۔
کمیٹی رکن کا کہنا تھا کہ یہ کمیٹی بانی چیئرمین نے تشکیل دی، ،ہر معاملے کی رپورٹ بھی انھیں ہی پیش کی جائے گی، رپورٹ وہی ہوسکتی ہے جس پر تینوں ارکان کے دستخط ہوں ، ایک رکن کی رپورٹ ، رپورٹ نہیں ان کی ذاتی رائے ہوسکتی ہے۔